Urdu News

وزیر دفاع مسلح افواج فلیگ  ڈے سی ایس آر کنکلیو کو رونق بخشیں گے

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کل نئی دہلی میں سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے ذریعہ منعقد ہونے والے مسلح افواج فلیگ  ڈے سی ایس آر کنکلیو کو رونق بخشیں گے

مسلح افواج فلیگ ڈے سی ایس آر  کنکلیو  کا چوتھا ایڈیشن کل نئی دہلی میں  سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے ، وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اس میں  مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرمائیں گے۔ اس انعقاد کا مقصد  سابق فوجیوں کی بہبود سے متعلق محکمے کے ذریعہ  سابق فوجیوں ، ان کی بیواؤں  اور  ان کے پسماندگان  کی باز آباد کاری اور بہبود کے لئے  کئے گئے  اقدامات پر  روشنی ڈالنا اور  ان کوششوں کے لئے  سی ایس آر  کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

استعمال کنندہ  کے لئے  سود مند  پورٹل

اس موقع پر  وزیر دفاع کے ذریعہ  مسلح افواج  فلیگ ڈے فنڈ. (اے ایف ایف ڈی ایف) کے لئے  ایک نئی ویب سائٹ  کا لانچ کیا جائے گا. نئی ویب سائٹ اے ایف ایف   ڈی ایف  میں  آن لائن تعاون کو بڑھا وا دینے کے لئے  ترقی یافتہ . ایک  سرگرم  اور  استعمال کنندہ  کے لئے  سود مند  پورٹل ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ مسلح افواج  کے فلیگ ڈے کے لئے اس سال کی تشہیری مہم کے لئے  نغمہ بھی  جاری کریں گے. اور فنڈ میں  اہم سی ایس آر  تعاون کنندگان کا  اعزاز  کریں گے. مسلح افواج  فلیگ ڈے فنڈ میں  کارپوریٹ  تعاون  کمپنی ایکٹ . 2013  کی دفعہ  135  کے تحت  سی ایس آر  ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے اہل ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل  انل چوہان

وزیر مملکت برائے  دفاع جناب اجے بھٹ ،  چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل  انل چوہان.   دفاعی سکریٹری  جناب  گردھر ارامانے اور وزارت دفاع  کے دیگر  اعلیٰ حکام بھی  تقریب میں موجود رہیں گے۔ سی ایس آر  برادری  دیگر معززین  اور  دفاعی خدمات کے  ممبران بھی اس کنکلیو میں  شرکت کریں گے۔

ہندوستان کی طاقت سے ہوئی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی: راجناتھ سنگھ

Recommended