رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 14 جنوری، 2023 کو دہرہ دون چھاؤنی کے جسونت گراؤنڈ میں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 7ویں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کی تقریبات کی صدارت کریں گے۔ وہ نیتی وادی میں واقع دہرہ دون سے گھمشالی تک ایک کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر ہندوستانی فوج اورکلا گلوبل کے مشترکہ ایڈونچر کھیل کی پہل ’سول آف اسٹیل الپائن چیلنج‘ کا بھی افتتاح کریں گے۔ ہماری مسلح افواج کی اعلیٰ قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے، وہ اتراکھنڈ وار میموریل ٹرسٹ کے ذریعہ تیار کردہ شوریہ استھل کو وقف کریں گے، جس نے متفقہ طور پر 14 جنوری، 2023 کو سابق فوجیوں کے دن کے موقع پر اپنا کنٹرول ہندوستانی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یعنی جھن جھنوں، جالندھر، پانا گڑھ، نئی دہلی، دہرہ دون، چنئی، چنڈی گڑھ، بھونیشور اور ممبئی میں منائی جا رہی ہے۔ چنئی میں ہونے والے اس پروگرام کی صدارت رکشا راجیہ منتری کریں گے۔سابق فوجیوں کے دن کو بڑے پیمانے پر منانے کے ایک حصے کے طور پر، ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں/ اضلاع میں 14 جنوری 2023 کو سابق فوجیوں کا دن منائیں۔ تقریب کے دوران، سابق فوجیوں کو اعزازی طور پر تمغے/سووینئر/اعتراف کے سرٹیفکیٹ وغیرہ پیش کیے جائیں گے۔ جشن کے دوران، ہمارے سابق فوجیوں کے لیے، ان کی بہادری اور قربانیوں کی یاد میں – ’ہم سابق فوجیوں کے لیے‘ ترانہ –تمام تقریبات میں گایا جائے گا۔
مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن 14 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ اسی دن، 14 جنوری 1953 کو ہندوستانی فوج کے پہلے ہندوستانی کمانڈر ان چیف، فیلڈ مارشل کے ایم کریپا ، جن کی قیادت میں ہندوستانی افواج نے 1947 کی جنگ میں فتح حاصل کی تھی، اپنی خدمات سے باضابطہ ریٹائر ہوئے تھے۔ اس دن کو مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ ہمارے معزز سابق فوجیوں کے لیے وقف ہے۔
پہلا ’مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن‘ 14 جنوری، 2016 کو منایا گیا اور اس دن کو ہر سال ہماری مسلح افواج کے سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے اعزاز میں اس طرح کے انٹرایکٹو پروگراموں کی میزبانی کے ذریعے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…