Urdu News

رانچی: اسد الدین اویسی کے استقبال میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، تحقیقات شروع

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اسد الدین اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اسد الدین اویسی کا رانچی ہوائی اڈے سے باہر نکلتے ہی کارکنوں نے پھولوں سے استقبال کیا۔ اس دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اس معاملے میں ہوائی اڈے کے اسٹیشن انچارج آنند کمار نے کہا کہ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے لیکن اس میں واضح طور پر کیا کہا گیا ہے، یہ واضح نہیں ہے۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی اس معاملے میں کوئی کارروائی کی جائے گی۔

ہوائی اڈے سے نکلتے وقت میڈیا کے سوالات پر اویسی نے کہا کہ جن خاندانوں نے رانچی میں پرتشدد واقعہ میں اپنے بچے کھوئے ہیں۔ہمیں ان خاندانوں سے ملنا تھا لیکن انتظامیہ اور حکومت نے وہاں جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ہم نہیں جا سکے۔

Recommended