Urdu News

راشٹرپتی بھون میوزیم آئندہ ہفتہ سے عوام کے دیدار کے لئے پھر سے کھل جائے گی

راشٹرپتی بھون کے سیاحت کی سہولت 12 مارچ 2022 سے دستیاب ہوگی۔

 

نئی دہلی،  4/مارچ 2022 ۔ راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی بھون میوزیم کے احاطہ کی سیر نیز محافظوں کی تبدیلی کی تقریب آئندہ ہفتہ سے عوام کے دیدار کے لئے بحال کردی جائے گی۔ انھیں یکم جنوری 2022 کو کووڈ-19 کے سبب بند کردیا گیا تھا۔

راشٹرپتی بھون میوزیم کمپلیکس 8 مارچ 2022 (منگل) سے عوام کے دیدار کے لئے کھل جائے گا۔ یہ گزیٹیڈ چھٹیوں کو چھوڑکر باقی ایام میں منگل سے اتوار تک (ہفتہ میں چھ دن) کھلا رہے گا۔ ناظرین کو میوزیم میں چار سلاٹ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ اس کے لئے بکنگ پہلے سے کرانی ہوگی اور ایک سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ 50 ناظرین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ سلاٹ کے اوقات 0930 سے 1100 بجے، 1130 سے 1300 بجے، 1330 سے 1500 بجے اور 1530 سے 1700 بجے تک ہوں گے۔

راشٹرپتی بھون کے سیاحت کی سہولت 12 مارچ 2022 سے دستیاب ہوگی۔ تین ٹائم سلاٹ میں ہر سنیچر اور اتوار کو (گزیٹیڈ چھٹیوں کو چھوڑکر) کھلا رہے گا۔ ٹائم سلاٹ 1030 سے 1130 بجے، 1230 سے 1330 بجے اور 1430 سے 1530 بجے تک ہوں گے۔ ہر سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ 25 ناظرین کو داخلے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ حال ہی میں تیار کیا گیا آروگیہ وَنم بھی راشٹرپتی بھون کے ٹور کا حصہ ہوگا۔

محافظوں کی تبدیلی کی تقریب 12 مارچ 2022 سے ہر سنیچر (گزیٹیڈ چھٹیوں کو چھوڑکر) کو 0800 بجے سے 0900 بجے تک شروع ہوگی۔

Recommended