Urdu News

ریلائنس انڈسٹریز نے نیتا امبانی کو وزیٹنگ پروفیسر بنانے کی کسی بھی تجویز سے انکار کیا

ریلائنس انڈسٹریز نے نیتا امبانی کو وزیٹنگ پروفیسر بنانے کی کسی بھی تجویز سے انکار کیا


ریلائنس انڈسٹریز نے نیتا امبانی کو وزیٹنگ پروفیسر بنانے کی کسی بھی تجویز سے انکار کیا

وارانسی ، 17 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

اتر پردیش، کاشی ہندو یونیورسٹی کی جانب سے نیتا امبانی کو وزٹینگ پروفیسر کے عہد ے پر تقرری کی تجویز سے ریلائنس انڈسٹریز نے انکار کیا ہے۔ ریلائنس گروپ کے مطابق کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی سنٹر فار ویمن اسٹڈیز اینڈ ڈویلپمنٹ میں ریلائنس انڈسٹریز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیتا امبانی کو وزٹینگ پروفیسر کے عہد ے پر تقرر ی کی خبر بے بنیاد ہے۔

میڈیا میں اس طرح کی خبروں کو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے مسترد کر دیا ہے۔ گروپ کے ترجمان نے ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ نیتا امبانی کو بی ایچ یو کی جانب سے ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس معاملے میں ، بی ایچ یو کے تعلقات عامہ کے افسر پروفیسر راجیش سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں مسز نیتا امبانی کو سوشل سائنسز کی سنٹر فار ویمن اسٹڈیز اینڈ ڈویلپمنٹ میں وزٹنگ پروفیسر بنانے کے بارے میں خبر شائع ہو رہی ہیں۔

 یونیورسٹی کی فیکلٹی اور میڈیا کے متعدد ممبروں نے اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا تھا اور تفصیلات  طلب کی تھیں۔پروفیسر راجیش سنگھ نے واضح کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے کسی بھی فیکلٹی / ڈپارٹمنٹ / سینٹر میں مسز نیتا امبانی کو وزٹنگ پروفیسر کے طور پر تقرری کے لیے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اور نہ ہی ایسا کوئی انتظامی حکم جاری کیا گیا ہے۔

Recommended