منی ملیٹسک جیولری کی پرکشش اورکفایتی رینج
پرائس رینج صرف 5,500 روپے سے شروع
نئی دہلی،یکم جولائی
ہندوستان کے معروف جیولری برانڈ ریلائنس جیولسنے ایک نیا خصوصی بیلا کلیکشن لانچ کیا ہے۔ یہ خصوصی مجموعہ خاص طور پرملینئیل اور زینزیڈ خواتین کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ اس کی افوریڈیبل رینج قیمت صرف 5,500/- سے شروع ہوتی ہے۔ ریلائنس جیولز نے اس کلیکشن کو روز گولڈ اور سیمی۔ پریسئس کلر سٹون جیولری کو، مینی ملیسٹک اور ماڈرن ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیلا کلیکشن کا انداز دوسروں سے مختلف ہے۔ بیلا کے پیسیز منی ملیسٹک ہیں، اس آپ فارمل اور کیزیویل دونوں طرح سے پہن سکتے ہیں۔ یہ لاریٹ سٹائل نیک وئیر اورسلیک، ہلکے جھمکے ڈیلی بیسس پر ہیوی ڈیزائن کی جیولری کے شاندار متبادل ہیں۔ دلکش تفصیلات اور انتہائی دلکش ڈیزائنوں کی پیچیدہ ترکیب کے ساتھ، یہ خوبصورت مجموعہ آپ کے روزمرہ کے لمحات کے لیے مثالی ہے جس میں رات کے کھانے کے منصوبوں سے لے کر دوستوں کے ساتھ خریداری ، خاندان کے ساتھ مختصر چھٹیوں سے سنڈے برنچتک، گھر میں چھوٹی تقریبات سے ویک اینڈ پارٹیوں یا ڈنر ڈیٹس شامل ہیں۔
سنگل اور لیئر نیکلیس، بریس لیٹ اور ایئر رنگز میں نئے ڈیزائنس 14 کے ٹی روزی گولڈ میں دستیاب ہیں اور اس میں مدر آف پرل ایکسنٹس کے ساتھ پیری ڈاٹ گرین اورامیتھسٹ پرپل کلر کے سیمی ۔ پریسیئس کلر سٹونس شامل ہیں جو اسے خواتین کیلئے آئیڈیل بناتے ہیں۔ ڈیزائنس کو موٹیفکس کے مینیمل یوز کے ساتھ تیار کیا گیا ے اور پرائمری جیو میٹری شیپس کے ٹچ کے ساتھ نیچر میں منی ملیسٹک اور کلٹر فری رکھا گیا ہے۔ جیم سٹون کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈیزائن بھی خاص طور سے بیزل میں سیٹ کئے گئے ہیں۔