Urdu News

ریلائنس رٹیل نے ڈنزو میں کی 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

ریلائنس رٹیل نے ڈنزو میں کی 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

نئی دلی ۔7 جنوری

ملک کے  ممتاز صنعت کارمکیش انبانی کی کمپنی ریلائنس رٹیل نے بھارت کی  سرکردہ کیوک  کامرس کمپنی ڈنزومیں 20 کروڑ ڈال   کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری  سے رٹیل سیکٹر میں ریلائنس رٹیل  کی پکڑ اور مضبوط  ہونے کی  توقع ہے۔  ریلائنس رٹیل  اب ڈنزو میں 25.8%  حصہ داری کی مالک ہوگی۔   ڈنزو  کو  کل 24 کروڑ ڈالر  کی سرمایہ کاری ملی ہے۔

 اس  پونجی سے  ڈنزو  چھوٹے گوداموں کا ایک نیٹ ورک  تیار  کرے گی جس سے اشیا کی  فوری ڈلیوری  ہوسکے۔  ساتھ ہی کمپنی  بی 2 بی بزنس کی توسیع پر بھی  فوکس کرے گی۔  کمپنی کی خدمات  ابھی 7 میٹروں  میٹرو  شہروں میں دستیاب  ہے جسے جلد ہی 15  شہروں میں توسیع دی جائے گی۔  50 بلین  امریکی ڈالر  والے ’ کیوک  کامرس کیٹگری‘ بازار میں ڈنزو مارکٹ  لیڈر ہے۔  حال میں  کمپنی نے بنگلورو  میں اپنی خدمات شروع کی ہیں۔  کمپنی کا فوکس  15-20 منٹ  پھل اور سبزیوں ک ہوم ڈلیوری پر ہے۔

 فنڈنگ کے  علاوہ   ڈنزو اور ریلائنس رٹیل  آپس  میں کچھ  پیشہ واری شراکت داری بھی کریں گی۔  ڈنزو  ریلائنس  رٹیل کے ذریعہ  آپریٹ کئے جانے والے رٹیل سٹورز کیلئے  ہائپر لوکل لاجسٹکس  فراہم کرےگی  ساتھ ہی  جیو مارٹ  کے  مرچینٹ نیٹ ورک  کیلئے لاسٹ  مائل  ڈلیوری   کی  سہولت بھی دے گی۔

  سرمایہ کاری  پر بولتے ہوئے ریلائنس  رٹیل وینچرز  لمیٹڈ  کی ڈائریکٹر   ایشا  انبانی نے کہا ’’ ہم  آن لائن   کنزیوم  پیٹرن میں تبدیلی دیکھ رہے  ہیں اور  ڈنزو   نے اس سیکٹر میں  ہمیں کافی  متاثر کیا ہے۔ ڈنزو کے ساتھ   شراکت داری  سے ہم ریلائنس  رٹیل کے   صارفین کو  زیادہ سہولیات دے سکیں گے اور  ریلائنس رٹیل سٹورز سے  مصنوعات کی  فوری  ڈلیوری  سے گراہکوں کو نیا  ایکسپیرینس  دے سکیں  گے۔  ہمارے ساتھ جڑے  تاجروں کو بھی  ڈنزو   کے ہائپر لوکل ڈلیوری  نیٹ ورک  سے مدد ملے گی۔‘‘

 ڈنزو  کے سی ای او اور   معاون بانی کبیر وشواس نے کہا ’’ ہمارے قیام کے بعد سے ہی ہم ایک بے جوڑ   کنزیومر ایکسپیرینس فراہم کرنے کی کوشش  کرتے رہے  ہیں اور یہ  فنڈنگ  ہماری  نظریات  کی  ایک شاندار تصدیق  ہے۔ ریلائنس  رٹیل  کی اس  سرمایہ کاری  کے ساتھ ہمارے پاس ایک طویل مدتی   پارٹنر ہوگا جس کے  ساتھ ہم تیزی سے ترقی کرسکیں گے۔‘‘

Recommended