Urdu News

مذہبی مقامات بند رہیں گے ، کل سے اسٹیچو آف یونٹی سیاحوں کے لیے کھل جائے گی

@souindia

آج سے ریاست کے اسکولوں میں آن لائن تعلیم ، کاروبار اور سرکاری دفاتر کھلے

کورونا بحران کے بیچ ، گجرات میں انلاک 2 کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ نئی ہدایات کے درمیان ، حکومت نے آج سے اسکولوں ، کاروبار کے ساتھ ساتھ نچلی عدالتوں اور سرکاری دفاتر میں بھی کام شروع کردیا ہے۔ دریں اثنا ، کیوڑیا میں اسٹیچو آف یونٹی کو بھی منگل سے سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق ، کیوڑیا میں واقع اسٹیچو آف یونٹی منگل کی صبح 8 بجے سے ایک بار پھر سیاحوں کے لیے کھول دی جائے گی۔ اس کے لیے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہوٹلوں اورٹینٹ سٹی کے لئے بھی بکنگ انکوائری شروع ہو گئی ہے۔حکومت کی نئی ہدایات کے مطابق ، 36 میٹرو سٹی  میں رات کا کرفیو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔ ریستوراں اور ہوٹل رات 10 بجے تک ہوم ڈلیوری   یا  ٹیک ہم سروس دے سکیں گے۔

حکومت نے تمام تنظیموں ، کاروباری اداروں اور صنعتوں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔ نئے رہنما خطوط کے تحت ،  اسٹیچو آف یونٹی  کے ساتھ ہی کیوڑیا میں جنگل سفاری پارک،   چلڈرنس پارک اور رماڈا ہوٹل ، ٹینٹ سٹی سمیت کئی منصوبے   کھل جائیں گے۔

12جون سے کھل سکتے ہیں ریاست کے مندر  

حکومت نے گیارہ جون تک سوم ناتھ ، امباجی ، شاملا جی، اونجھا اومیادھام سمیت گجرات کے معروف یاترا دھامون کوبند کر رکھا ہے ۔ فی حال تمام مندروں میں صرف پجاریوں کو ہی پوجا کے لئے داخلے کی اجازت ہے ۔اسی درمیان امباجی دیوستھان ٹرسٹ نے کہا کہ اگر کورونا میں انفیکشن کنٹرول میں رہا تو مندر کو سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ 11جون کو لیا جا سکت اہے ۔ عقیدت مندوں کو بھی امید ہے کہ بارہ جون میں مندر کھل جائے گا۔

Recommended