کم سے کم امدادی قیمت ایم ایس پی پر دھان کی خریداری ، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ایف سی آئی اور ریاستی ایجنسیاں کرتی ہیں ۔ خریف کے مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران دھان کی ایم ایس پی پر خریداری اب تک کی سب سے اونچی سطح 128.36 لاکھ کسانوں سے کی گئی ( اس میں چھتیس گڑھ کے کسان بھی شامل ہیں ) جبکہ پچھلے سال 124.59 لاکھ کسانوں سے یہ خریداری کی گئی تھی ۔ اسی طرح ربیع کے مارکیٹنگ سیزن 22-2021 میں ایم ایس پی خریداری ریکارڈ 49.14 لاکھ کسانوں سے کی گئی جبکہ پچھلے سال یہ خریداری 43.35 لاکھ کسانوں سے کی گئی تھی ۔
کم سے کم امدادی قیمت کا اعلان، زرعی لاگتوں اور قیمتوں سے متعلق کمیشن کی شفارشات کی بنیاد پر کی جانے والی فصلوں کی بوائی کی شروعات میں حکومت کی طرف سے کیا جاتا ہے ۔اس سے کسان اپنی پسند کی فصل کی بوائی سے متعلق سوچا سمجھا فیصلہ کر سکتے ہیں ۔
یہ جانکاری زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔