Categories: بھارت درشن

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پالیمنٹ امتیاز جلیل کے خلاف رپورٹ درج

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پالیمنٹ امتیاز جلیل کے خلاف رپورٹ درج

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے بند کرائے گئے دکانوں کو دوبارہ کھلوانے کے لیے لیبر ڈپٹی کمشنر پر دبا بنانے کی پاداش میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کچھ دکانیں گزشتہ ماہ بند کردی گئیں تھی۔

مسٹر جلیل منگل کے روز کچھ دکانداروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیبر شیلندر پال کے دفتر گئے اور ان پر بند دکانوں کو کھولنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔اورنگ آباد پولیس نے مسٹر پال کی شکایت پر مسٹر جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔دریں اثنا منگل کے روز سے کورونا پابندیوں میں نرمی دی گئی کیوں کہ شہر میں کووڈ کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

اورنگ آباد کے ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے خلاف مقدمہ درج

منگل کی رات دیر تک کرانتی چوک پولیس اسٹیشن میں اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر آف ورکرس ، شیلندر پول نے سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے تحت درج کیا ہے۔ تھانہ کرانتی چوک کی ٹیم اس معاملے کی پوری جانچ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ، منگل کے روز ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاو ن کے دوران دکان کو بروقت بند نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر شیلندر پول کی ہدایت پر 56 دکانداروں کو جرمانے اور ان کی دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ اس سے ناراض ہوکر امتیاز جلیل دکانداروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ورکرس ، شیلندر پول کے دفتر گئے اور حکومتی کارروائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس واقعہ کی ویڈیو بنانے والی خاتون پولیس اہلکار کو دھکا دیتے ہوئے انہوںنے اس کا موبائل توڑنے کی بھی کوشش کی۔ امتیاز جلیل نے شیلندر پول کے ساتھ بدسلوکی کی تھی اور انہیں اس کارروائی کے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔

اس کے بعد ، ڈپٹی کمشنر آف ورکرس ، شیلندر پول نے سینئر افسران سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور دیر رات کرانتی چوک پولیس اسٹیشن گئے اور امتیاز جلیل اور دیگر دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ کیس کے اندراج کا عمل بدھ کی صبح سویرے تک جاری تھا۔ مقامی پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور امتیاز جلیل اور قصوروار دکانداروں کو گرفتار کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago