Urdu News

ترقی اور گڈ گورننس کی علامت ہیں سڑکیں، یوپی کو مبارکباد: امیت شاہ

امداد باہمی سے متعلق تعلیمی پروگرام

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے کے افتتاح پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

شاہ نے منگل کو ٹویٹ کیا، "سڑکیں… ترقی اور اچھی حکمرانی کی علامت ہیں۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے پوروانچل ایکسپریس وے کو عوام کے لئے وقف کیا۔ یوگی حکومت کے ذریعہ ریکارڈ وقت میں تعمیر کیا گیا یہ عالمی معیار کا ایکسپریس وے عوام کو آسانی فراہم کرے گا اور ریاست کی ترقی کو ایک نئی تحریک دے گا۔ یوپی کے لوگوں کے لیے نیک خواہشات“۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے آج پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا۔ پوروانچل ایکسپریس وے کی لمبائی 341 کلومیٹر ہے۔ یہ لکھنؤ-سلطان پور روڈ (این ایچ-731) پر واقع گاؤں چودسرائے، ضلع لکھنؤ سے شروع ہوتا ہے  اور یوپی-بہار سرحد سے 18 کلومیٹر مشرق میں نیشنل ہائی وے نمبر 31 پر واقع گاؤں حیدریہ پر ختم ہوتا ہے۔ ایکسپریس وے 6 لین چوڑا ہے جسے مستقبل میں 8 لین تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ تقریباً 22,500 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہونے والا پوروانچل ایکسپریس وے اتر پردیش کے مشرقی حصے بالخصوص لکھنؤ، بارہ بنکی، امیٹھی، اجودھیا، سلطان پور، امبیڈکر نگر، اعظم گڑھ، مؤ اور غازی پور کے اضلاع کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔

Recommended