Urdu News

آر ایس ایس کے سرکاریہ واہ بنے دتاتریہ ہوسبالے

آر ایس ایس کے سرکاریہ واہ بنے دتاتریہ ہوسبالے

نئی دہلی ، 20 مارچ ( انڈیا نیرٹیو)

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے اعلیٰ منتخب عہدے سرکاریہ واہ کے لیے دتاتریہ ہوسبالے کا انتخاب ہوا ہے۔ وہ فی الحال سہ سرکاریہ واہکی ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔ان کے انتخاب کا اعلان راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرکاری ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے کیا گیا ۔ اس میں کہا گیا ہے  کہ سنگھ کی آل انڈیاپرتیندھی سبھا میں سرکاریہ واہ عہدے کے لئے دتاتریہ ہوسبالے منتخب ہوئے ۔ وہ 2009 سے سہ کاریہ واہ کی ذمہ داریوں کو نبھا رہے تھے۔

سنگھ کے آئین کے مطابق ، ہر تین سال بعد سرکاریہ واہ کے عہدے کے لیے انتخابات ہوتے ہیں۔ دتاتریہ بھیا جی جوشی کی جگہ لیں گے جو چار میعاد کے لیے اس عہدے پر فائز رہے۔

واضح ہو کہ دتاتریہ ہوسبالے 1 دسمبر 1954 کو کرناٹک کے شموگا ضلع کے سورابا تعلقہ کے ایک چھوٹے سے گاوں ہوسبالے میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے انگریزی مضمون سے پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔ دتاتریہ 1968 میں 13 سال کی عمر میں ایک رضاکار بن گئے اور 1972 میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد میں شامل ہوئے۔

سال 1975-77 کے دوران وہ جے پی کی تحریک میں بھی سرگرم رہے اور تقریبا ًپونے دو سال تک 'میسا' کے تحت جیل میں رہے۔جیل میں انہوں نے دو ہاتھ سے لکھے جرائد کی اڈیٹنگ بھی کی۔ 1978 میں ، وہ ناگپور میں شہر رابطہ سربراہ کی حیثیت سے ودیارتی پریشد میں کل وقتی کارکن بن گئے۔ اگلے 15 سالوں تک ، وہ پریشد کے تنظیم کے جنرل سکریٹری رہے۔

انہوں نے ودیارتھی پریشد میں کئی ذمہ داریاں نبھائیں اور پریشدکے قومی تنظیم کے وزیر بھی رہے۔ وہ گوہاٹی میں یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کے آپریشن میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔انڈمان نیکوبار جزیرے اور شمال مشرقی ہندوستان میں ودیارتھی پریشد کے کام کو بڑھانے کا سحرابھی انہیں جاتا ہے۔ دتاتریہ ہوسبالے نیپال ، روس ، انگلینڈ ، فرانس اور امریکہ کا سفر کرچکے ہیں۔

کچھ دن پہلے ، نیپال میں شدید زلزلے کے بعد سنگھ کے ذریعہ بھیجے گئے امدادی سامان اور امدادی ٹیم کے سربراہ کی حیثیت سے ، کئی دن تک خدمات انجام دیتے رہے۔سال 2004 میں انہیں سنگھ کا آل انڈیا سہ بودھک پرمکھ بنائے گئے ۔ اس کے بعد 2009 سے وہ سہ سرکاریہ واہ کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ دتاتریہ ہوسبالے مادری زبان ، کنڑ کے علاوہ انگریزی ، ہندی ، سنسکرت ، تمل اور مراٹھی کے اسکالر ہیں۔ وہ مشہور کنڑ ماہنامہ 'اسیما' کے بانی ایڈیٹر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے نظام میں اہم سمجھی جانے والی آل انڈیا پرتیندھی سبھا کا اجلاس ، کرناٹک کے بنگلورو میں جمعہ سے شروع ہوا ہے۔ یہ میٹنگ ہر سال مارچ کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ہوتی ہے۔وہیں ہر 3تین سال کے بعد اس اجلا س میں سنگھ کے سرکاریہ واہ (جنرل سکریٹری) کا انتخاب ہوتا ہے۔ اس انتخاب کے عمل میں ملک کے 44 صوبوں کے 1500 مندوبین شامل ہوتے ہیں۔یہ نمائندے اتفاق رائے سے سرکاریہ واہ کا انتخاب کرتے ہیں۔اس بار کے اجلاس میں 450 کارکنوں نے شرکت کی ہے اور ورچوئل میڈیم کے ذریعے 44 مقامات سے 1000 سے زیادہ لوک جڑے ہیں۔

Recommended