Urdu News

تیجسوی کی شادی میں دعوت نہ ملنے پر بھڑکے سادھو

تیجسوی کی شادی میں دعوت نہ ملنے پر بھڑکے سادھو

بولے، نہ ڈھول بجا، نہ کارڈ بانٹا، عیسائی لڑکی سے شادی کر کے معاشرے کو بدنام کیا

اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی شادی کے بعد ماما سادھو یادو کا غصہ ساتویں ا?سمان پر ہے۔ تیجسوی کے ماموں اور رابڑی دیوی کے بھائی سادھو یادو شادی کے بعد کافی ناراض ہوگئے۔ سادھو یادو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ تیجسوی یادو ہیں اور لڑکی عیسائی ہے۔ دونوں نے چھپ کر شادی کر لی۔ نہ ڈھول باجا اور نہ کارڈ بانٹا۔ تیجسوی اپوزیشن لیڈر ہیں، ان پر 12 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے۔ ان تمام لوگوں کو مائنس کر کے ناجائز طریقے سے وہ اس لڑکی کے ساتھ رہ رہے تھے۔

بہار اور سماج کا کلنک بتایا

سادھو یادو نے سوال اٹھایا ہے کہ تیجسوی یادو نے یہ سب اتنے دنوں تک کیوں چھپا رکھا ہے۔ سب کچھ مذاق تھا۔ پورا خاندان ڈرامہ کر رہا ہے۔ لالو یادو بوڑھے ہو گئے اور ا?خر کار بیٹے نے بدنما داغ کا ٹیکہ لگادیا۔ انہیں بہار اور سماج کا کلنک ہی کہا جا سکتا ہے۔ معاشرے کو تباہ کردیا۔ سادگی یہ ہوتی کہ مندر جا کر مالاپہنا کر شادی کر لیتا۔ پھولوں سے سجے باو?نسر کے ساتھ شادی کی۔ دوسروں کو بدنام کریں گے، خود ناجائز کریں گے۔

سادھو پہلے بھی تیجسوی پرہوئے تھے ناراض

کبھی لالو پرساد کے دونوں بہنوئی سادھو اور سبھاش ان کے دائیں بائیں تھے۔ لیکن اب دونوں خاندانوں میں دراریں ہیں۔ سادھو نے ا?ر جے ڈی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ پارٹی سے الگ ہونے کے بعد وہ تیجسوی پر اس وقت ناراض ہوگئے جب لڑکی کے ساتھ ان کی تصویر بیئر کے ساتھ آئی تھی۔ تب تیجسوی کی جانب سے کہا گیا کہ جب وہ کرکٹ کھیلنے گئے تھے تو ایک لڑکی نے تصویر کھینچی تھی۔ سادھو نے لالو خاندان کو دھمکی دی کہ ہم پورے خاندان کا پول کھول دیں گے۔

میسا، چندا سب پر ناراض ہوئے

سادھو یادو نے یہاں تک کہا کہ لالو پرساد نے وقار بیچ دئے ہیں۔ بہار کے یادووں نے سب پٹی پڑھ لی ہے۔ لالو پرساد نے بیٹھ کر شادی کروائی، مذہب تبدیل کرا کر شادی کروائی، لالو پرساد نے سنسکارنہ بیٹی کو نہ ہی بیٹے کو دیا۔ لالو پرساد نے 30 سال تک سماج کو دھوکہ دیا۔ حیا خاندان سے ختم ہو چکی ہے۔اتنا مزاق اڑ رہا ہے کہ پوچھے مت۔ کیا کیا کئے ہیں یہ سب پول کھول دیں گے۔ کہا ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یہاں تک کہ پارٹی کے ایم ایل اے کو بھی شادی کی اطلاع نہیں دی گئی۔ ہمیں نتیجہ کی پرواہ نہیں ہے۔

Recommended