جنگل کی رانی رادھا شیرنی این-1 کو بچوں کے ساتھ دیکھا گیا تھا
وسط ہندوستان کے سب سے بڑے علاقے میں پھیلی نورادیہی وائلڈ لائف سینکچری میں شیر کے دو چھوٹے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جنگل کی رانی رادھا شیرنی این-1 دو نئے مہمانوں کے ساتھ نظر آئی ہے۔
ریجنل فارسٹ ڈویژنل آفیسر نوین گرگ نے بتایا کہ یہ نورادیہی وائلڈ لائف سینکچری ساگر اور آس پاس کے اضلاع میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ پناہ گاہ جنگلی حیات کے لیے آرام دہ رہائش فراہم کرتی ہے۔ لیکن اس جنگل کی رانی کی بات ہی انوکھی ہے، شیرنی این -1 کو رادھا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ گذشتہ دنوں اپنی پرانی جگہ سے ہٹ کر دوسری جگہ چلتی پھرتی ہوئی دیکھی گئی تھی۔ شیرنی کی حفاظت کا خاص خیال رکھتے ہوئے ٹیم بنا کر مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ شیرنی گھنے جنگل میں جانے لگی تو چندا ہتھنی کی مدد سے شیرنی کی دیکھ بھال کی گئی۔
جیسا کہ توقع کی گئی تھی5 نومبر بروز جمعہ کی صبح نگرانی کے دوران، شیرنی این-1 کو 2 چھوٹے بچوں (دوسرے بچے) کے ساتھ آرام کرتے دیکھا گیا۔ جس کی تصدیق مانیٹرنگ ٹیم نے خود فوٹو گرافی لے کر کی۔ مادہ اور بچے صحت مند حالت میں پائے گئے اور قریبی علاقوں میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اطلاع نورادیہی وائلڈ لائف سینکچری کی پوری ٹیم کے لیے خوشی کی بات ہے اور یہ دن رات جنگل کی حفاظت کا نتیجہ ہے۔ شیرنی کو پریشان نہ کرنے کے لیے اسے زیادہ قریب سے دیکھنے کی کوشش نہیں کی گئی اور گھنی جھاڑیوں کی وجہ سے صرف دو بچوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ باقی ماندہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔ پوری پناہ گاہ میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔