Urdu News

سناسار ٹیولپ گارڈن،کیسے بن رہا ہےسیاحوں کی توجہ کا مرکز؟

سناسار ٹیولپ گارڈن - جموں و کشمیر

ٹیولپ گارڈن سناسار میں 53000 سے زیادہ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی

 سناسار ٹیولپ گارڈن – جموں و کشمیر کا دوسرا سب سے بڑا اور جموں ڈویژن کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن ہے جو  اس سال سیاحوں کی بڑی تعداد کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ملک کے مختلف مقامات سے 53 ہزار سے زائد سیاحوں نے 40 کنال (5 ایکڑ) اراضی پر پھیلے دلکش سناسار علاقے کا دورہ کیا جو اپنے سبز الپائن مرغزاروں کے لیے مشہور ہے۔

 اس باغیچے میں 25 اقسام کے تقریباً 2.75 لاکھ ٹیولپ بلب لگائے گئے  ہیں۔ٹیولپ گارڈن کا افتتاح 8 اپریل کو لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے ایک شاندار تقریب میں کیا۔

ملک بھر سے اور یہاں تک کہ ملک سے باہر کے سیاح سناسار کے ٹیولپ گارڈن میں بڑی تعداد میں آتے ہیں جس سے اس علاقے کی سماجی و اقتصادی حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اسسٹنٹ فلوریکلچر آفیسر کے مطابق اس سال کل 53355 سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن سناسار کا دورہ کیا ہے جن میں 21150 ملکی سیاح 32203 جموں و کشمیر سے باہر اور چند غیر ملکی شامل ہیں۔

Recommended