سنگھ کے سربراہ بھاگوت دھنباد پہنچے، گرمجوشی سے استقبال
دھنباد، 10 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اپنے تین روزہ دورے پر جمعہ کی صبح دھنباد پہنچے۔ بھاگوت تقریباً 4.45 بجے گنگا دامودر ایکسپریس کے ذریعے پٹنہ سے دھنباد پہنچے تو سیوم سیوکوں نے اسٹیشن پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بھاگوت اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں کہ ہر ہندوستانی کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔
سنگھ کے سربراہ دھنباد اسٹیشن سے براہ راست اشوک نگر میں واقع سرسوتی ودیا مندر (راج کمل) کے لیے روانہ ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ موہن بھاگوت اگلے تین دن راج کمل میں رہیں گے۔ یہاں وہ سرسوتی ودیا مندر میں منعقدہ آر ایس ایس کے ریاستی پروگرام میں حصہ لیں گے۔
سنگھ کے سربراہ 10 سے 12 ستمبر تک سنگھ کے جھارکھنڈ-بہار عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔اپنی تنظیمی پروگراموں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں گے۔