نئی دہلی،11دسمبر

Farmers Protest Singhu Border

زرعی قوانین کے خلاف سنگھو بارڈر پر احتجاج کررہے کسانوں کی تحریک کا آج 16 واں دن ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ زرعی قوانین کو پوری طرح منسوخ کیا جائے. جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ کوئی درمیانی راستہ نکل آئے. اور کسان قوانین میں ترمیم کے بعد خاموش ہو جائیں۔ پنجاب سمیت کئی ریاستوں سے آئے ہزاروں کی تعداد میں کسان سنگھو، ٹیکری، چلا اور غازی پور بارڈر پر جمع ہیں. اور پر امن مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کسان تحریک کے پیش نظر دہلی پولیس نے بڑی تعداد میں فوسز کی تعیناتی کی ہے۔ تازہ موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق سنگھو بارڈر پر تعنات دو آئی پی ایس افسر کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ دونوں پولیس افسران فی الحال زیر علاج ہیں۔

سنگھو بارڈر پر احتجاج

اس سے پہلے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تحریک میں شامل کئی کسانوں کو تیز بخار ہے، جس کے بعد سونی پت کے ضلع مجسٹریٹ شیام لال پونیا نے کسانوں کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی تھی کہ وہ دھرنے پر بیٹھے ایسے کسانوں کی فہرست تیار کریں جنہیں تیز بخار ہے۔ ایسے کسانوں کی مفت جانچ کی جائے گی. اور اگر کوئی شخص متاثر پایا جاتا ہے تو اس کا پورا علاج کرایا جائے گا۔ سنگھو بارڈر پر تعینات جو آئی پی ایس افسر کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں. وہ آو?ٹر نارتھ کے ڈی سی پی گورو اور ایڈیشنل ڈی سی پی گھنشیام بنسل ہیں۔ کورونا کی رپورٹ مثبت پائے جانے کے بعد یہ دنووں افسران ہوم آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

ملک گیر احتجاج کو حمایت

خیال رہے کہ ملک کی 10 اہم مزدور تنظیموں نے 12 اور 14 دسمبر کو کسانوں کے ملک گیر احتجاج کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینس (سی آئی ٹی یو) کے جنرل سکریٹر تپن سین نے کہا. ، ”ملک کی 10 مرکزی مزدور تنظیموں کے لیڈران اور کارکان 12 دسمبر اور 14 دسمبر کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت کریں گے. اور ان کے حمایت میں ہر ریاست میں سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کریں گے۔“

Farmers Protest Singhu Border

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…