Urdu News

دوسری سہ ماہی میں اسٹیٹ بینک کا منافع 67 فیصد بڑھ کر 7,626 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی مجاز شاخوں میں انتخابی بانڈ کی فروخت

ملک کے سب سے بڑے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے مالی سال 22۔2021 کی دوسری سہ ماہی میں منافع میں 66.73 فیصد اضافہ کرکے 7,626.6 کروڑ روپئے کی اطلاع دی، جو پچھلے سال کی دوسری سہ ماہی سے تقریباً 3,000 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں بینک کو 4,574.16 کروڑ روپئے کا خالص منافع ہوا تھا۔

استیٹ بینک گروپ کی کل آمدنی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر) کے دوران بڑھ کر 1,01,143.26 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی جو ایک سال پہلے کی سہ ماہی میں 95,373.50 کروڑ روپئے تھی۔ بینک نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں یہ معلومات فراہم کیں۔

Recommended