سعودی عرب میں 10 دن تک شدیدسردی کی پیشن گوئی

Severe cold forecast for 10 days in Saudi Arabia

ریاض،15جنوری(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ملک بھر میں آئندہ دس روز تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔ماہر موسمیات حسن کرانی نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی شام سے آئندہ دس روز تک ملک شدید سردی کی لپیٹ میں رہے گا۔

انہوں نے عوام پر سردی سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا

قطبی سیاح نے 'میں سفر میں ہوں' کے عنوان سے لکھا ہے کہ جمعرات کی شام سے سعودی عرب کی فضا شدید سردی کی لپیٹ میں آرہی ہے۔

14 جنوری سے 24 جنوری تک ملک کے شمالی علاقوں میں بارش، برف باری، ٹھنڈی ہواﺅں کے چلنے اور سردی کی لہر میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سعودی عرب میں موسمیاتی کمیٹی کے رکن عبدالعزیز الحصینی نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دو روز کے دوران ملک میں درجہ حرارت میں تین سے پانچ درجے کا اضافہ ہوا تھا۔

آئندہ ہفتے سے مملکت میں بعض مقامات پر درجہ حرارت تین سے پانچ درجے سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دونوں میں ملک کے بعض شہروں تبوک، مدینہ منورہ، شمالی علاقوں، الجوف، مکہ، ساحلی علاقوں، حائل، القصیم میں بارشوں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔