Urdu News

شادان زیب خان نے درگاہ کمیٹی اجمیر شریف کے ناظم کا عہدہ سنبھالا

شادان زیب خان نے درگاہ کمیٹی اجمیر شریف کے ناظم کا عہدہ سنبھالا

چیئرمین امین پٹھان اور نائب صدر منور خان نے مبارک باد دی

سنٹرل وقف کونسل نئی دہلی کے سیکریٹری شادان زیب خان نے عظیم صوفی بزرگ خواجہ غریب نواز کی انتظامیہ کمیٹی درگاہ کمیٹی کے ناظم کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ دہلی کے دفترمیں شادان احمد نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس ذمہ داری کو خواجہ صاحب کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ درگاہ پر دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے بہتر سے بہتر کام کر سکیں۔

 عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی احمد کو چیئرمین امین پٹھان نے فون پر مبارکباد دی اور انہیں جلد اجمیر آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر معاون ناظم ڈاکٹر عادل نے نئے مقرر ناظم کو دستار اور درگاہ شریف کا ترانہ پیش کیا۔ پرسنل اسسٹنٹ ناظم فضل متین احمد کو بھی پورے عملے کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔ نائب صدر منور خان نے بھی نئے مقرر ہونے والے ناظم شادان زیب خان کو فون پر مبارک باد دی اور یہ بھی یقین دلایا کہ موجودہ درگاہ کمیٹی کے ساتھ تاریخی کا کام ان کے ذریعے کروایا جائے گا۔

Recommended