دہلی کی ساکیت عدالت نے شردھا قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے روہنی کی فارنسک لیب کو حکم دیا ہے کہ وہ پانچ دنوں کے اندر ملزم آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرے۔ 16 نومبر کو ساکیت عدالت نے آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔
17 نومبر کو عدالت نے آفتاب کی پولیس حراست میں پانچ دن کی توسیع کی تھی۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ آفتاب کی نشاندہی پر واقعے میں استعمال ہونے والا ہتھیار، شردھا کا فون، واقعے کے وقت پہنے ہوئے کپڑے اور دیگر بہت سی چیزیں برآمد ہونا باقی ہیں، جس کے لیے اس کا ریمانڈ درکار ہے۔
دہلی پولیس نے کہا کہ آفتاب تحقیقات کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے اس کا نارکو ٹیسٹ کرانا ضروری ہے تاکہ کیس کی تفتیش صحیح طریقے سے ہو سکے۔ شردھا آفتاب کے ساتھ رہتی تھی۔ آفتاب نے شردھا کو قتل کر کے تقریباً تیس ٹکڑے کر دیے۔ اس کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھے گئے تھے۔ وہ جسم کے اعضا کو مختلف مقامات پر پھینکتا تھا۔ پولیس نے آفتاب کی نشاندہی پر شردھا کے کئی اعضاء برآمد کیے ہیں۔