بھارت درشن

شردھاقتل کیس:آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرانےکاحکم،حیوانیت سےکب اٹھےگا پردہ؟

 دہلی کی ساکیت عدالت نے شردھا قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے روہنی کی فارنسک لیب کو حکم دیا ہے کہ وہ پانچ دنوں کے اندر ملزم آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرے۔ 16 نومبر کو ساکیت عدالت نے آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔

17 نومبر کو عدالت نے آفتاب کی پولیس حراست میں پانچ دن کی توسیع کی تھی۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ آفتاب کی نشاندہی پر  واقعے میں استعمال ہونے والا ہتھیار، شردھا کا فون، واقعے کے وقت پہنے ہوئے کپڑے اور دیگر بہت سی چیزیں برآمد ہونا باقی ہیں، جس کے لیے اس کا ریمانڈ درکار ہے۔

دہلی پولیس نے کہا کہ آفتاب تحقیقات کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے اس کا نارکو ٹیسٹ کرانا ضروری ہے تاکہ کیس کی تفتیش صحیح طریقے سے ہو سکے۔ شردھا آفتاب کے ساتھ رہتی تھی۔ آفتاب نے شردھا کو قتل کر کے تقریباً تیس ٹکڑے کر دیے۔ اس کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھے گئے تھے۔ وہ جسم کے اعضا   کو مختلف مقامات پر پھینکتا تھا۔ پولیس نے آفتاب  کی نشاندہی پر شردھا کے کئی اعضاء برآمد کیے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago