تہذیب و ثقافت

غالب انسٹی ٹیوٹ میں 19تا 22 نومبر اردو ڈرامہ فیسٹول،جانئے ڈرامہ گروپ کے بارے میں

غالب انسٹی ٹیوٹ کی شاخ ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام 19 تا 22 نومبر اردو ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے بتایا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال ڈرامہ فیسٹول کا اہتمام کرتا ہے جس میں ملک کے مشہور و معروف ڈرامہ گروپ شرکت کرتے ہیں۔ 19 نومبرکو شام چھے بجے ایوان غالب میں ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کی چیر پرسن ڈاکٹر رخشندہ جلیل اس فیسٹول کا افتتاح کریں گی۔ 19نومبر کو انترال تھیئٹر گروپ کی جانب سے ڈرامہ ’دیکھا اندیکھا‘ پیش کیا جائے گا جس کو جناب اشوک لال نے تحریر کیا ہے اور ہدات کار جناب فہد خان ہیں۔

 20 نومبر کو ’عجیب داستان ہے یہ‘ تحریر پروفیسر دانش اقبال، پیشکش ونگ کلچرل سوسائٹی، اسٹیج کیا جائے گا۔ 21 نومبر کو ’پت جھڑ‘ تحریر جناب ایس ایم اظہر عالم، پیشکش لِٹل تھیسپیئن کولکاتہ پیش کیا جائے گا۔ فیسٹول کے آخری دن 22 نومبر کو ’قصے بازی‘ تحریر جناب دانش حسین، پیشکش ہوش ربا ریپرٹری پرائیوٹ لمیٹڈ اسٹیج کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ادیس احمد نے بتایا کہ تمام ڈرامے شام چھے بجے شروع ہوں گے جس کی انٹری بالکل مفت رہے گی۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago