Urdu News

جناب ارجن منڈا نے 6 ریاستوں کے قبائلی فن کاروں کے ذریعے پیش کردہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کی

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا

 

بھارت کی 6 ریاستوں کے قبائلی رقص کے گروپوں نے  نئی دلّی کے نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بھارت کی 15 ویں صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو جی کے اعزاز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، جہاں قبائلی امور کے مرکزی وزیر  جناب ارجن منڈا اور بھاری صنعتوں کی مرکزی وزیر جناب مہندر ناتھ پانڈے بھی موجود تھے ۔

         اس موقع پر قبائلی فن کاروں کی جانب سے استقبالیہ گیت اور رنگا رنگ رقص پیش کئے گئے ۔ جھارکھنڈ گروپ نے سنتھالی لوک رقص پیش کیا، کنتی گروپ نے منڈاری لوک رقص پیش کیا ، اڑیسہ گروپ نے اڈواسی سنتھلی کَلَش لوک رقص، مغربی بنگال  کے ہاوڑہ کے گروپ نے سنتاری لکچر انیچ رقص اور چھتیس گڑھ گروپ نے پنتھی رقص پیش کیا۔

         اس موقع پر اپنے خطاب میں قبائلی امور کے وزیر شری ارجن منڈا نے کئی ریاستوں سے آنے والے فن کاروں کی شاندار رقص پیش کرنے کے لئے ، اُن کی تعریف کی۔ مزید براں ، شری ارجن منڈا نے کہا کہ آج کا دن ایک تاریخی دن ہےکیونکہ قبائلی سماج سے تعلق رکھنے والی محترمہ دروپدی مرمو جی ملک کی صدر بن گئی ہیں۔

 

 

 

اپنے خطاب میں جناب مہندر پانڈے نے تمام فن کاروں کے رقص کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ بھارت کی بیٹی، جس کا تعلق پانی – زمین – جنگل  کی دنیا سے ہے، آج ملک کی صدر بن گئی ہیں  اور یہ ملک کے لئے امرت کال میں  ایک نئی تاریخ رقم  کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی نئی سوچ کا واضح اشارہ ہے  ، جو ایک ترقی پسند بھارت  کی تعمیر کر رہی ہے۔

Recommended