جناب دھرمیندر پردھان نے آج وارانسی میں چل رہے کاشی تمل سنگمم کے دوران مہاکوی سبرمنیم بھارتھیار کے اہل خانہ سے ملاقات کی
تعلیم، ہنرمندی اور کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج وارانسی میں مہاکوی سبرمنیم بھارتھیار کے 96سالہ بھتیجے جناب کے وی کرشنن اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اب تک کے سب سے عظم تمل ادیبوں میں سے ایک مہاکوی بھارتھیار کا کاشی کے ہنومان گھاٹ کے کنارے واقع گھر ایک تیرتھ ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ سماجی انصاف اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق سبرمنیم بھارتھیار کے خیالات اب پہلے سے کہیں زیادہ موزوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتھیارکی شخصیت کو شکل دینے میں کاشی کی گہری چھاپ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاشی تمل سنگمم ہماری دو عظیم ثقافتوں کے درمیان دانشورانہ وحدت اور یکسانیت کا جشن ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ مہاکوی ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لئے تحریک کا ذریعہ بنے رہیں گے۔