Categories: بھارت درشن
جناب ہردیپ ایس پوری نے 14 ریاستوں میں 166 سی این جی اسٹیشنوں کو وقف کیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے مطابق قدرتی گیس پر مبنی معیشت کھڑی کرنے کے رُخ پر ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پٹرولیم اور قدرتی گیس کے علاوہ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج 166 کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) اسٹیشنوں کو کمیونٹی کی خدمت میں وقف کیا۔ یہ سی این جی اسٹیشن گیس اتھاریٹی آف انڈیا لمیٹڈ (جی اے آئی ایل) اور اس کی نو گروپ سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) کمپنیوں نے 14 ریاستوں کے 41 جغرافیائی علاقوں (جی ایز) میں قائم کئے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب پوری نے یہاں ایک تقریب میں اسٹیشنوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے پٹرولیم اور قدرتی گیس اور محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج جین اور وزارت اور تیل اور گیس کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میںقوم کی خدمت میں وقف کیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب پوری نے سی این جی اسٹیشن نیٹ ورک کی توسیع کے لئے گیس اتھاریٹی آف انڈیا لمیٹڈ  اور تمام شریک سی جی ڈی اداروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 400 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کردہ یہ سی این جی اسٹیشن ملک میں گیس پر مبنی انفراسٹرکچر اور صاف ایندھن کی دستیابی کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کے مقابلے میں جب تقریباً 900 سی این جی اسٹیشن تھے، اس وقت سی این جی اسٹیشنوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کر چکی ہے اور آئندہ دو برسوں میں ان کی تعداد 8000 تک پہنچ جائے گی۔ پی این جی کنکشنز کی تعداد بھی 2014 کے تقریباً 24 لاکھ کے مقابلے اب 95 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جناب پوری نے اس بات پر زور دیا کہ اس پیمانے پر سی این جی کے اجراء سے امید ہے کہ  مارکیٹ کو سی این جی گاڑیوں کی ترغیب ملے گی اور مینوفیکچرنگ، ہنر مندی کی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے حوالے سے نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔ ان سی این جی اسٹیشنوں سے تقریباً 1000 لوگوں کو براہ راست روزگار ملیں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے علاوہ  محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت پورے ملک میں ماحول دوست ایندھن کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی کے لئے زائد از ایک اقدامات کر رہی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب پوری نے سی این جی اور ایل این جی پر مبنی کلین موبلٹی ٹیکنالوجی والی گاڑیوں کے فروغ سے متعلق نمائش کا بھی معائنہ کیا جس کا اہتمام ایس آئی اے ایم نے کیا تھا۔ بات چیت کے دوران انہوں نے آٹوموٹیو سیکٹر میں صاف ایندھن اور ٹیکنالوجی کو اپنا کر گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سی این جی اور ایل این جی گاڑیوں کی کوریج  بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آٹو موٹیو کمپنیوں سے درخواست کی کہ وہ کل ہند سطح پر سی این جی/ایل این جی گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ کے 11ویں اور 11ویں اے سی جی ڈی  ٹینڈر راؤنڈ کے تحت جغرافیائی علاقوں میں جاری سٹی گیس ڈسٹری بیوشن کی تکمیل کے بعدہندوستان کی 98 فی صد آبادی اور اس کے 88 فی صد جغرافیائی علاقے کو قدرتی گیس تک رسائی حاصل ہوگی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آج کی یہ تقریب ملک میں ٹرانسپورٹ سیکٹر، گھروں اور صنعتوں کے لئے ماحول دوست اور آسان ایندھن والی قدرتی گیس کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ قدرتی گیس زیادہ تر روایتی ایندھن کے مقابلے میں بھی محفوظ اور کفایتی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">عزت مآب وزیر اعظم نے گیس پر مبنی معیشت کو شروع کرنے کے لئے بنیادی توانائی کے مرکب میں قدرتی گیس کے حصہ کو 15 فیصد تک بڑھانے کا ایک حوصلہ افزا نشانہ مقرر کیا ہے۔ گیس پر مبنی معیشت کی ترقی امید ہے کہ 2070 تک ہندستان کو مُضر اخراج سے نجات دلانے کا نشانہ پار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago