Urdu News

جناب نتن گڈکری نے مغربی بنگال میں ای پی سی موڈمیں 410.83 کروڑ روپے مالیت کے قومی شاہراہ پروجیکٹ کو منظوری دی

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مغربی بنگال میں ای پی سی (انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور تعمیر ) موڈ میں معربی  بردھمان ضلع میں این ایچ – 14 (پرانے این ایچ – 60) پر 5.261 کلومیٹر کی لمبائی میں 4 لین والے رانی گنج بائی پاس کی تعمیر کے لیے 410.83 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں جناب گڈکری نے بتایا کہ این ایچ – 14 اپنے جنکشن سے این ایچ – 12 (پرانا این ایچ – 34) کے ساتھ شروع ہوتا ہے جو مورگرام کے قریب رام پور ہاٹ، سیوڑی، رانی گنج، بانکوڑا، گڑھ بیتا اور شالبنی کو جوڑتا ہے اور مغربی بنگال میں کھڑگ پور کے قریب این ایچ –  16 (پرانا این ایچ – 2)  کے ساتھ اپنے جنکشن پر ختم ہوتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  یہ پوری پٹّی  پیوڈ شولڈر کے ساتھ 2 لین کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوریڈور جنوبی ہندوستانی ریاستوں اور اڈیشہ سے شمالی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں کی طرف جانے والے ٹریفک کے لیے ایک اہم کوریڈور کے طور پر کام کر رہا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ بہت سے اہم صنعتی، مذہبی اور زرعی علاقوں کو جوڑتا ہے جیسے کھڑگ پور، مدنا پور، چندرکونہ روڈ، گربیتا، بشنو پور، بانکوڑا، رانی گنج، پانڈویشور، دوبراج پور، سیوڑی، رامپورہاٹ، نلہاٹی وغیرہ۔

Recommended