Urdu News

جناب نتن گڈکری نے آندھرا پردیش کے تروپتی میں ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا

جناب نتن گڈکری نے آندھرا پردیش کے تروپتی میں ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا

جناب نتن گڈکری نے آندھرا پردیش کے تروپتی میں ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا


یہ پہل وزیر اعظم کی قیادت میں گرین انڈیا مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد ہماری قومی شاہراہوں کو ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار گرین ہائی ویز میں تبدیل کرنا ہے: جناب گڈکری

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے آج آندھرا پردیش کے تروپتی  میں ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025HN3.jpg

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے زیراہتمام،  این ایچ اے آئی نے این ایچ اے آئی لینڈ پارسلز، ٹول پلازوں اور امرت سرووروں سمیت قومی شاہراہوں پر 300 سے زیادہ شناخت شدہ مقامات پر بیک وقت شجرکاری کے ذریعے ایک دن میں 2.75 لاکھ سے زیادہ پودے لگانے کے لیے اس مہم کا انعقاد کیا۔ ماحولیاتی استحکام کے پیغام کو عام کرتے ہوئے اس مہم میں عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی، این جی اوز اور طلباء کی شرکت دیکھی گئی۔

اپنے خطاب میں جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پہل وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں گرین انڈیا مشن (جی آئی ایم) کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے، جس کا مقصد ہماری قومی شاہراہوں کو ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار گرین ہائی ویز میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے تئیں ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے، کیونکہ ہم سڑک منصوبوں کے دوران کٹے ہوئے ہر درخت کی دوگنی تعداد میں درخت لگاکر اس کی بھرپائی کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ مزید برآں، ہم نے مکمل طور پر بڑھے ہوئے اور بڑے درختوں کو منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کیونکہ ہم سڑک منصوبوں کے دوران کٹے ہوئے ہر درخت کی دوگنی تعداد میں درخت لگاکر

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ اقدام آب و ہوا کی تبدیلی سے درپیش چیلنجوں کے لیے ٹھوس جواب کے طور پر کام کرتا ہے، کیونکہ یہ بیک وقت کاربن کے اخراج کو کم کرتا ہے اور ماحول دوست بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ شجر کاری اور ان کی پیوند کاری نیشنل ہائی وے کی ترقی کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی جیو ٹیگنگ پر بھی بہت زور دیا جارہا ہے، تاکہ ان پودوں کی ترقی اور نشوونما پر نظر رکھی جاسکے۔ انہوں نے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اس پروگرام میں حصہ لیں تاکہ شجرکاری مہم کے دیرپا اور طویل مدتی اثرات مرتب ہوں۔

جناب نتن گڈکری نے آندھرا پردیش کے تروپتی میں ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ اور این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو نے بھی غازی آباد کے ڈاسنا میں ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے انٹرچینج کے قریب پودے لگائے۔

شجرکاری کا ایکشن پلان ہائی وے ڈیولپمنٹ پروگرام کا فوکس ایریا ہے، جس کے تحت مقامی جھاڑیوں اور درختوں کو سڑک کے کنارے ایوینیو اور درمیانی زمین یا آر او ڈبلیو کی اضافی زمین پر لگایا جاتا ہے۔ ایم او آر ٹی ایچ نے گرین ہائی وے پالیسی-2015 جاری کیا، اس مینڈیٹ کے تحت، این ایچ اے آئی نے 2016-17 سے 2022-23 تک سالانہ پلانٹیشن ایکشن پلان کے حصے کے طور پر 3.46 کروڑ پودے لگائے ہیں۔ موجودہ سال میں 56 لاکھ سے زیادہ پودے لگانے کی تجویز ہے، جس کی شروعات مانسون کے موسم سے ہوئی ہے۔

شجرکاری اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں جو این ایچ اے آئی کرتی ہے وہ وزیر اعظم کے وژن مشن لائف، یعنی ماحولیات کے لیے طرز زندگی کے مطابق ہے، جس کا مقصد انفرادی انسانی رویے کو عالمی موسمیاتی کارروائی کے بیانیے میں سب سے آگے لانا ہے۔ اپنی پائیدار کوشش کے ذریعے، این ایچ اے آئی ایک ایسے ماحولیاتی نظام کی تخلیق کے لیے اپنا تعاون دینے کا ارادہ رکھتی ہے جو ماحول دوست رویے کو خود پائیدار بنانے کے لیے تقویت دے اور اہل بنائے۔

این ایچ اے آئی ماحول دوست قومی شاہراہوں کو تیار کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً شجرکاری مہم کا انعقاد کرتی رہی ہے۔ وژن کا مقصد قومی شاہراہوں کے ساتھ مل کر مراعات دہندگان، ریاستی سرکاری ایجنسیوں، نجی شجرکاری ایجنسیوں، ریاستی دیہی روزی روزگار مشنوں (ایس آر ایل ایم) کے ذریعے سیلف ہیلپ گروپ اور جنگلات نیز باغبانی کے ماہرین کو شامل کرکے شجرکاری کرنا ہے۔

**

Recommended