جناب سربانند سونووال ڈبرو گڑھ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے کی تقریبات میں شامل ہوئےجناب سونووال اولمپک ڈے کی تقریبات کےحصے کے طور پر آسام اولمپک ایسوسی ایشن (اے او اے)کے ذریعہ منعقدہ اجتماعی جاگنگ میں ہزاروں افراد کے ساتھ شامل ہوئے
بندرگاہوں، جہاز رانی و آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال آج ڈبرو گڑھ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے کی تقریبات میں شامل ہوئے۔ آسام اولمپک ایسوسی ایشن (اے او اے)کے صدر جناب سربانند سونووال نے آسام کی سرکردہ کھیلوں کی تنظیم کے اہم اجلاسوں کی صدارت کی۔ ان اجلاس کے دوران آسام میں کھیلوں کو مزید فروغ دینے اور کھلاڑیوں کو ریاست سے لے کر اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے اقدامات اور ذرائع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی، ڈبرو گڑھ کے ایم ایل اے، پرشانت پھوکن کے علاوہ ڈبرو گڑھ انتظامیہ، برہم پترا کریکر اینڈ پولیمر لمیٹڈ (بی سی پی ایل) اور اے او اے کے عہدیداروں کی موجودگی میں ڈبرو گڑھ میں جالان نگر اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ کے بویراگیموتھ میں عمودی توسیع کے ذریعہ ۔ بی سی پی ایل) اور اے او اے۔ ترقیاتی کام کو بی سی پی ایل کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر )فنڈ کے ذریعہ انجام دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا کہ کھیل ہماری شناخت، ہماری ثقافت، ہماری زندگی کا ایک ناگزیر حصہ ہے۔ جیسا کہ ہمارے متحرک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ایک بار کہا تھا کہ کھیلوں کو ہماری سماجی زندگی کا ایک لازمی حصہ بننا چاہیے، جہاں مسابقت محض ایک ضمنی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا “آج جب ہم یہاں اولمپک ڈے کی تقریبات میں شامل ہوئے، ہمیں ان اقدار کو یاد رکھنا چاہیے جو کھیلوں کو ایسے شاندار طریقے سے منظم و منضبط بناتی ہیں۔” انہوں نے کہا “ہماری تقریبات کو اتحاد، استقامت اور عمدگی کی اقدار کو متاثر کرنا چاہیے کیونکہ کھیل اس دنیا کو ایک بہتر اور خوشگوار مقام بنانے کی طاقت رکھتے ہیں۔
کوئی بھی کھیل نہ صرف آپ کو جسمانی تندرستی فراہم کرے گا بلکہ ذہنی صحت کو بھی تقویت بخشے گا۔ ” وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آسام کی ایک اولمپک تنظیم کے طور پر، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ریاست میں کھیلوں کی مزید ترقی کے لیے ثابت قدم رہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن کے مطابق صحت ہندوستان کی تعمیر کی سمت میں آگے بڑھیں ۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…