کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا ثبوت نکالنے والا صحافی گم ، آئی ایس آئی پر شک

کیپٹن صفدر اعوان کی گرفتاری اور سندھ پولیس کی بغاوت کی اطلاع دینے والے صحافی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔سنیچر سے ہی وہ اپنے گھرکراچی سے لاپتہ ہے۔

آئی جی مشتاق مہر ، سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کی گرفتاری کی خبر دینے والے صحافی علی عمران سعید سنیچر کی شام سے لاپتہ ہیں۔ عمران سعید گھر کے قریب بیکری گیا سے کچھ سامان لینے گیا تھا لیکن وہ گھر واپس نہیں آیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ عمران کو آئی ایس آئی نے اغوا کرلیا ہے۔ عمران سعید کی اطلاع کے بعد ہی سندھ پولیس کے افسران نے بغاوت کی اور اجتماعی چھٹی کے لیے درخواست دی تھی۔عمران سعید کی لاپتہ ہونے کی خبر سے گھروالے بہت پریشان ہیں۔ اس واقعہ سے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ایک بار پھر تنازعہ میں آگئی ہے۔

پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عمران سعید کی کار گھر کے باہر کھڑی ہے اور اس کا موبائل فون بھی گھر پرہی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کو صحافی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے آئی جی پی مشتاق مہر کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحافی کی واپسی کو یقینی بنائے۔

ادھرپاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے صحافی کے لاپتہ ہونے کا الزام عمران خان حکومت پر عائد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ صحافی کا لاپتہ ہونا اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے صحافیوں کی گمشدگی سے پوری دنیا میں پاکستان کا منفی امیج پیدا ہوتا ہے۔ پاکستانی صحافیوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔