Urdu News

کیرالہ میں سخت بندش اور لاک ڈاؤن جیسی صورت حال: کیرالہ کے وزیراعلیٰ

@CMOKerala

کیرالہ میں سخت بندش اور لاک ڈاؤن جیسی صورت حال: کیرالہ کے وزیراعلیٰ

کووڈ معاملات میں اضافے کے پیش نظر آج سے پوری ریاست میں سخت بندشیں نافذ کیے جائیں گے۔کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجایان نے کہاہے کہ کووڈ معاملات میں اضافے کے پیش نظر آج سے پوری ریاست میں سخت بندشیں اور سخت اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔ لاک ڈاؤن جیسی بندشیں اس مہینے کی 9 تاریخ تک جاری رہیں گی۔ پوری ریاست میں صرف ضروری خدمات کے تحت ہی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

سرکاری ٹرانسپورٹ کام کرتا رہے گا۔ ریستوران صرف پارسل خدمات کے تحت ہی کام کریں گے۔کمپنیوں، صنعتوں اور تنظیموں میں ضروری خدمات کے سلسلے میں کام کرنے والے افراد کو مجاز شناختی کارڈ کے سا تھ جانے کی اجازت ہوگی۔ چھوٹے اور محدود سہولیات والے مذہبی مقامات پر لوگوں کی داخلے کی حد محدود کرکے 50 کردی گئی ہے۔ ریاست میں ختم ہفتہ لگائی گئی بندشیں بھی جاری رہیں گی۔ 

اس دوران ریاست میں کَل 26 ہزار گیارہ نئے مصدقہ کووڈ معاملے سامنے آئے ہیں۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح 27 اعشاریہ صفر ایک فیصد ہے۔ 

Recommended