Urdu News

محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے مکمل ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لئے یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اختیار کرنے کی اپیل کی

خواتین و اطفال کی بہبود اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی

 نئی دہلی، 21 جون: خواتین و اطفال کی بہبود اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے کہا ہے کہ ساتویں بین الاقوامی یوم یوگا ‘یوگا فار ویلنیس’ کا موضوع اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم  ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں یوگا کو مکمل ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لئے اختیار کریں۔ ایک ٹویٹ پیغام میں، محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے کہا ، ''گذشتہ سات برسوں سے آج تک عالمی سطح پر ہندوستان کی اہم وراثت یوگا کو پوری دنیا نے بہترین انداز میں اختیار کیا ہے اور  مجموعی صحت وتندرستی کے لیے اس قدیم طرزکو اختیار کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے جو ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ محترمہ ایرانی نے #InternationalDayOfYoga کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا''۔تھیم ‘یوگا فار ویلنیس’ اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم اور خاص ہوچکاہے ، آئیے ہم اپنی مکمل ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لئے اپنی روز مرہ زندگی میں یوگا کو اختیار کریں۔

 

صحت اور تندرستی کا سالانہ جشن ‘بین الاقوامی یوم یوگا’ (IDY) آج پوری دنیا میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سال بین الاقوامی یوم یوگا کا موضوع " یوگا فار ویلنیس" تھا۔

Recommended