Urdu News

سونمرگ، گلمرگ، پہلگام میں برف باری: کشمیر کے دیگر حصوں میں ہلکی بارش

سونمرگ، گلمرگ، پہلگام میں برف باری

سونمرگ، گلمرگ اور پہلگام کے ساتھ دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی جبکہ پیر کو رات کے درجہ حرارت میں اضافے کے درمیان سرینگر سمیت میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اس دوران سونمرگ میں رات بھر برفباری ہوئی اور فی الحال ایک فٹ برف وہاں پر موجود ہے۔

پہلگام میں اس وقت کے دوران 0.2 سینٹی میٹر برف باری ہوئی اور گزشتہ رات منفی 1.4 ° C کے مقابلے میں کم سے کم 0.7 ° C ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں بھی 0.7 ملی میٹر بارش ہوئی اور گزشتہ رات منفی 1.6 °C کے مقابلے میں کم سے کم 0.5 ° C ریکارڈ کیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں 9 سینٹی میٹر برف باری ہوئی اور کم سے کم منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں، شمالی کشمیر کے علاقے میں گزشتہ رات 0.4 °C کے مقابلے میں پارہ 0.7 ° C پر طے ہوا جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 13.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی دوران جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ بانہال میں 0.9 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ° C ریکارڈ کیا گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ لداخ، لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 6.6 ڈگری  سیلسیس اور منفی 7.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی برفباری  کی پیش گوئی کی ہے۔

Recommended