Categories: بھارت درشن
روحانیت کووڈ سے پیدا شدہ تناؤ میں راحت دے سکتی ہے: نائب صدر
 <span style="color: rgb(51, 51, 51); font-family: "Helvetica Neue", Helvetica, Arial, sans-serif; text-align: justify; box-sizing: border-box; font-size: 14pt;"><span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی،  26<span style="color: rgb(51, 51, 51); font-family: "Helvetica Neue", Helvetica, Arial, sans-serif; text-align: justify; box-sizing: border-box; font-size: 14pt;"><span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">/جو<span style="color: rgb(51, 51, 51); font-family: "Helvetica Neue", Helvetica, Arial, sans-serif; text-align: justify; box-sizing: border-box; font-size: 14pt;"><span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">لائی2021 ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کووڈ کی وبا کے تناظر میں عوامی صحت کے ایک موضوع کے طور پر دماغی صحت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">یہ کہتے ہوئے کہ تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی سست طرز زندگی سے لوگوں کے درمیان تناؤ اور بے چینی پیدا ہوسکتی ہے، انھوں نے مشورہ دیا کہ زندگی کے تعلق سے روحانی نقطہ نظر تناؤ سے راحت دے سکتا ہے۔ انھوں نے مذہبی لیڈروں سے درخواست کی کہ وہ روحانیت اور خدمت کے پیغام کو نوجوانوں اور عوام تک پہنچائیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارتی طرز زندگی پوری دنیا کو ایک کنبہ تصور کرتا ہے، جناب نائیڈو کا ملک کے نوجوانوں سے یہ مطالبہ تھا کہ وہ بھارت کے قدیم عقائد اور نظریات کی حمایت کریں۔ انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے فن، آرکیٹکچر  اور ثقافت سے متعلق یادگاروں کا دورہ کریں اور ہمارے ماضی کی شاندار علامتوں سے تحریک حاصل کریں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کمبوڈیا اور ویتنام میں قدیم ہندو مندروں پر آندھراپردیش کے سابق رکن اسمبلی جناب این پی وینکٹیشور چودری کے ذریعے تیلگو زبان میں لکھی گئی دو کتابوں کا ورچول طریقے سے اجرا کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ان مندروں کا آرٹ اور آرکیٹکچر قدیم بھارتی ثقافت و روایات کا مشاہدہ کراتا ہے۔ ’کمبوڈیا -  ہندو دیوالیہ پنیہ بھومی‘ اور ’نیتی ویتنام – ناتی ہینڈوا سمسکریتھی‘ نامی کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کمبوڈیا میں انگکور واٹ مندر کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا کہ ہر شخص بالخصوص نوجوانوں کو ایسے مندروں کا درشن کرنے اور بھارت کے عظیم ماضی کے بارے میں جاننے کی کوشش کرنی چاہئے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ کیسے بھارت میں مندروں نے ہماری تاریخ کے ہر دور میں تعلیم، فن، ثقافت اور مذہب کے معاملے میں مرکزی رول ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کی سماجی زندگی کا ایک لازمی جزو ہونے کے ناطے مندروں کا سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں اہم رول تھا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کیسے مندر موسیقی، رقص، ڈرامہ اور بت سازی کے اہم مراکز کے طور پر پھلے پھولے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ سوراج تحریک کے دوران بھی مندروں کا اہم رول تھا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر جناب نائیڈو نے کانچی کاماکوٹی پیٹھم کے آنجہانی سابق پجاری سوامی جیندر سرسوتی کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور صحت و تعلیم کے شعبے میں ان کی سماجی بہبود سے متعلق سرگرمیوں کو یاد کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے ان کتابوں کی تصنیف اور کمبوڈیا و ویتنام کے مندروں کی عمدہ طریقے سے تفصیلات پیش کرنے کے لئے مصنف کی کوششوں کی ستائش کی ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت، کانچی کاماکوٹی پیٹادھیپتی جناب وجیندرا سرسوتی، جناب این پی وینکٹیشور چودری اور دیگر ورچول تقریب کے دوران موجود تھے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago