نئی دہلی،27جولائی ، 2022/ بہت سی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نےبتایا ہے کہ کووڈ – 19 وبا کے دوران بند کیے گئے کریچز
ضرورت کی بنیاد پر یا تو دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں یا دوبارہ کھولے جانے کے عمل میں ہیں۔ کریچز کی قومی اسکیم سے متعلق رہنما ہدایات کے مطابق کریچز چلانے یا ان میں کام کاج جاری رکھنے کا فیصلہ ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے اپنی طرف سے کیے گئے توثیق معائینوں کی بنیاد پر کیا ہے۔
جیساکہ کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے رپورٹ دی ہے اعزازی رقم کی شکل میں مدد ان لوگوں کو فراہم کی گئی ہے جو ضابطوں
کے مطابق لاک ڈاؤن کی پوری مدت کے دوران کریچز میں کام کرتے رہے۔
حکومت ہند نے مشن شکتی سے متعلق رہنما ہدایات جاری کی ہیں جو خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک مربوط پروگرام ہے اور یہ خواتین کی حفاظت،
سلامتی اور انہیں بااختیار بنانے کی ایک مرکزی اسکیم ہے۔ مشن شکتی کی ذیلی اسکیم سامرتھیہ کے تحت پالنا یا قومی کریچ اسکیم ایک عنصر ہے۔ پالنا کا مقصد چھ مہینے سے چھ سال کی عمر کی بچوں میں کام کرج کرنے والی ماؤں کے بچوں کے لیے کوالٹی کریچ دیکھ بھال کی سہولیات کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔
یہ ضرورت محفوظ ماحول فراہم کر کے پوری کی جاتی ہے جس کے تحت بچوں کے تغذیے اور ان کی نقل و حرکت کو مستحکم بنانے کی یقین دہانی
کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت بغیر اس بات کی تفریق کیے کہ ان کے روزگار کی صورتحال کیا ہے سبھی ماؤوں کو کریچ کی سہولت فراہم کرنے
کی بات کہی گئی ہے۔
یہ جانکاری خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔