مضبوط پنچایتیں ملک کی ترقی کا باعث بنیں گی: تومر
نئی دہلی ، 23جون (انڈیا نیرٹیو)
مرکزی پنچایتی راج کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے منگل کو پنچایتی راج اداروں کے لیے 15 ویں فائنانس کمیشن گرانٹ کے سوشل آڈٹ کے لیے رہنما اصول جاری کئے۔ اس کو انسٹی ٹیوٹ برائے دیہی ترقی نے پنچایتی راج کی وزارت کی شراکت سے مرتب کیا ہے۔ اس موقع پر تومر نے موجودہ سال میں پنچایتوں کے 100 آن لائن آڈٹ کا ہدف مقرر کرتے ہوئے اسے مکمل کرنے کی اپیل کی۔ تومر نے کہا کہ صرف پنچایتوں کی ترقی کی بنیاد پر ہی ملک ترقی کرے گا۔
اسی لیے مرکزی حکومت پنچایتوں کو ہر ممکن حد تک مضبوط بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ پنچایتوں میں جتنی شفافیت کے ساتھ کام کریں گے ، اتنا ہی وہ مضبوط ہوں گے اور اچھی طرح سے کام کرسکیں گے۔ اس کے لئے انکی کارگزاریوں کا سماجی آڈٹ بہت ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد پنچایتیں مضبوط ہوئی ہیں۔ ہر سال مرکز کے ذریعہ پنچایتوں کو مزید فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پنچایتوں کی بہت اہمیت ہے۔ ملک میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ پنچایتیں ہیں۔
ان میں سے منتخب عوامی نمائندوں کی تعداد تقریباً 31 لاکھ ہے۔ ان منتخب عوامی نمائندوں میں سے تقریبا 14 لاکھ خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ پنچایتوں سے ہموار ہوتی ہے۔ اس کے لیے پنچایتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو شفاف بنانے کے لیے احتساب بھی ضروری ہے۔
आज नवीन कलेक्ट्रेट सभाकक्ष मुरैना में ग्रामीण विकास एवं कृषि विभाग से जुड़े अधिकारियों के साथ बैठक कर जिला प्रशासन के कार्यों की समीक्षा की।
बैठक के उपरांत डे राज्य ग्रामीण आजीविका मिशन की महिलाओं द्वारा लगाए गए स्टॉल्स का भी निरीक्षण किया। pic.twitter.com/hzIj5hPKQo
— Narendra Singh Tomar (@nstomar) June 22, 2021