کانگریس چھوڑنے والی سشمیتا دیو کوترنمول نے راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا
آسام میں کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس کا اہم چہرہ بننے والی سشمیتا دیو کو اب ممتا بنرجی نے پارٹی میں شمولیت کا انعام دیا ہے۔ ترنمول نے انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ منگل کے روز پارٹی نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے اس کے بارے میں معلومات دی ہے۔
دراصل، ریاست میں راجیہ سبھا کی نشست کے لیے ضمنی انتخاب 04 اکتوبر کو ہونے ہیں۔ راجیہ سبھا کی یہ نشست اسمبلی انتخابات میں ترنمول لیڈر مانس بھوئیاں کے جیتنے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا ہے۔ اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی تعداد کودیکھتے ہوئے ترنمول امیدوار کا اس راجیہ سبھا سیٹ پر جیتنا تقریباًطے ہے۔
منگل کے روز ترنمول نے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے سشمیتا دیو کے نام کا اعلان کیا ہے۔ آسام کانگریس کی سینئر رہنمارہیں سشمیتاکچھ دن پہلے ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔ یہ بات زیر بحث ہے کہ آسام میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں سشمیتا دیوکو پارٹی اپنا اہم چہرہ بنائے گی۔