آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے آج دہلی میں بورڈ مرکزی دفتر میں سید مقصود اشرف عرف ارشد میاں کو بورڈ کے یوتھ ونگ کا صدر مقرر کیا۔
سید مقصود اشرف نے کہا کہ آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ محبت کا پیغام پھیلانے والی تنظیم ہے، اور اس کا مشن سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہے، ملک کے کونے کونے سے سید مقصود اشرف کو مبارکباد پیش کی گئیں اور ان کا استقبال کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ علما مشائخ بورڈ صوفی نظریات کو فروغ دینے والی تنظیم ہے، بورڈ کی ہندستان میں بہت سی شاخیں ہیں جو صوفی بزرگوں کے پیغام کو فروغ دیتی ہیں اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتی ہیں، انہوں نے بورڈ یوتھ ونگ کو بھی مضبوط کرنے کا عزم کیا.
اس دوران بورڈ یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالمعید ازہری، آفس سیکرٹری محمد حسین شیرانی، کیمپس کوآرڈینیٹر عظیم اشرف، وصی اشرف اور دیگر ممبران موجود تھے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…