تعلیم

ایم آئی میموریل انٹر کالج میں سرپرستوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

سعادت گنج ، بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)

 بنوک پوسٹ سعادت گنج واقع ایم آئی میموریل انٹر کالج کے وسیع ہال میں انگلش میڈیم کے طلبا و طالبات کے سرپرستوں اور اساتذہ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں کالج کے مینیجر محمدمستقیم انصاری نے آئے ہوئے تمام سرپرستوں کا کالج تشریف لانے پر استقبال اور اظہار تشکر پیش کیا۔

اس میٹنگ میں کالج کے پرنسپل منوج کمار ورما نے بچوں اور ان کے سرپرستوں کو کالج کے تعلیمی نظام اورتعلیم کی اہمیت پر ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر کالج کے مینیجر مستقیم انصاری نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کافی اہم ہوتی ہے۔

تعلیم ایک فرد کو کام کرنے اور زندگی میں سبقت حاصل کرنے کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرتی ہے۔ یہ ایک صحیح راستہ دکھا کر انسان کو کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔ اور یوں وہ اعلیٰ خود اعتمادی حاصل کرکے خوشگوار زندگی سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ، مرد ہو یا عورت ، یہ اس کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ یہ انسانوں کا حق ہے۔ جسے کوئی چھین نہیں سکتا۔ انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے۔

 میٹنگ میں موجود مولانا غفران قاسمی نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم خوراک کی طرح ہی انسان کے لئے ضروری ہے۔تعلیم جہالت کے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہوتی ہے۔ تعلیم اس دنیا پر ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

دنیا کی ترقی کا مکمل انحصار تعلیم پر ہوتا ہے۔ اس لئے ہمیں تعلیم کو فروغ  دے کر جہالت کو دور کرنا چاہیے۔ تعلیم کی اہمیت کو واضح کرنے کے لئے نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے جسے آپ دنیا کو بدلنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago