تہذیب و ثقافت

ایم پی اردو اکادمی کے زیر اہتمام صوفی رحیم کے یومِ ولادت کے موقع پر کل ہند مشاعرہ آج

بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اپنے کلام کے ذریعے پیش کریں گے خراج تحسین

مدھیہ پردیش اردو کادمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع آثار قدیمہ و سیاحت اور مسکرتی پریشد (DATCC) ضلع بر ہانپور کے باہمی اشتراک سے صوفی رحیم کے یوم ولادت کے موقع پر “شام صوفیانہ: کل ہند مشاعرہ”18 دسمبر 2022 کو شام : 6:30 بجے سے پر مانند گوند جی والا آڈیٹوریم، اندرا کالونی، بر ہانپور میں منعقد کیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تصوف اور اردو زبان و ادب کے درمیان گہرا رشتہ ہے، اس لیے اردو اکادمی کے ذریعے وقت وقت پر صوفیانہ پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ اپنی شخصیت اور فن کے ذریعے دنیا دنیا کی بھلائی اور اچھائی کا پیغام دینے والے صوفی رحیم ہندوستان کے اہم صوفیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کا برہانپور سے بھی گہرا تعلق رہا ہے اس لیے مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام ان کے یومِ ولادت کے موقع پر انھیں یاد کرکے ان کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے شام صوفیانہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہندوستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شعرا کلام پیش کریں گے۔

مشاعرے میں مدعو شعرا میں مجاز آشنا ( بر ہانپور) ، طاہر فراز ( رام پور ) شکیل اعظمی ، راجیش ریڈی (ممبئی)، فاروق جائسی (کانپور)نعیم راشد ( بر ہانپور) جلیل نظامی (حیدرآباد ) معین شاداب (دہلی)، ڈاکٹر جلیل الرحمن (برہانپور ) ڈاکٹر پرگیا شرما (ممبئی) اتل اجنبی ( گوالیار ) التمش عباس (روڈ کی ) ، چراغ شرما (چندوسی ) ، شعور آشنا اور قمرالدین فلک(برہانپور ) کے نام شامل ہیں۔

ڈاکٹر نصرت مہدی نے برہانپور کے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago