Urdu News

شام ، خودکش حملے میں 3 ترک فوجیوں سمیت 16 اہلکار ہلاک

شام ، خودکش حملے میں 3 ترک فوجیوں سمیت 16 اہلکار ہلاک

شام ، خودکش حملے میں 3 ترک فوجیوں سمیت 16 اہلکار ہلاک

Syria, a suicide bomber killed 16 people, including three Turkish soldiers

انقرہ،12دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

شام میں ترکی کے زیر انتظام علاقے کی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 3 ترک فوجیوں سمیت 16 مقامی اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ترکی کے زیر انتظام علاقے راس العین کی سرحد پر ایک چیک پوسٹ کو خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا کر تباہ کردیا۔

خود کش حملے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو شہری اور تین ترک فوج کے اہلکار شامل ہیں جب کہ بقیہ ترک حمایت یافتہ ملشیا کے اہلکار ہیں۔ حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ترکی نے خود کش حملے میں اپنے دو سپاہیوں کی ہلاکت اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور کردوں کی علیحدگی پسند جماعت ’پی کے کے‘ کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں کردوں کی انتہاپسند جماعت اور دیگر علیحدگی پسند گروپس اس قسم کے حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک فوج نے راس العین کے 120 کلومیٹر کے علاقے کا کرد علیحدگی پسندوں سے قبضہ واگزار کرایا تھا اور اس علاقے میں ترک فوج کی مدد کے لیے مقامی نوجوانوں پر مشتمل ملیشیا بھی موجود ہے۔

Recommended