Urdu News

تہور حسین رانا ، ہیڈلی سے زیادہ خطرناک سازشی

تہور حسین رانا ، ہیڈلی سے زیادہ خطرناک سازشی

تہور حسین رانا ، ہیڈلی سے زیادہ خطرناک سازشی

(انڈیا نیرٹیو)

ہندستان میں تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ تہور حسین رانا ہیڈلی سے ’بڑی مچھلی‘ہے۔ ہندستان کی حوالگی  سے ملک کے انسداد دہشت گردی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ رانا اور ہیڈلی کو 2009 میں امریکہ میں ڈینش اخبار کے دفاتر پر حملہ کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس نے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا کارٹون شائع کیاتھا۔ اسلام میں پیغمبر کی کسی بھی ڈرائنگ یا تصویر کو ’توہین رسالت‘ سمجھا جاتا ہے۔

1961 میں پیدا ہوئے ، رانا  ​​ڈاکٹر ہیں۔ جس نے پاکستانی فوج میں خدمات انجام دیں اور بعد میں کینیڈا میں سکونت اختیار کی۔ وہ ممبئی دہشت گردانہ حملوں سے پہلے ممبئی کا سفر کیا تھا اور تاج ہوٹل میں ٹھہرا تھا۔ 26 نومبر 2008 کو لشکر کے ایک درجن خودکش دستوں نے بہت ہی منظم  انداز میں  ممبئی پرحملہ  کیا۔ لشکر طیبہ کے 10 دہشت گردوں کے حملے میں امریکی شہریوں سمیت 165 افراد ہلاک ہوگیے تھے۔ پولیس نے نو دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ زندہ گرفتار دہشت گرد اجمل قصاب کو بعد میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

واضح ہو کہ 2008میں آج ہی کے دن ممبئی پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں بہت زیادہ  جانی اور مالی نقصانات ہوئے تھے۔ اس ضمن میں ہندستان ، پاکستان سے دہشت گردوں پر کاروائی کی مانگ کی ہے تاہم پاکستان نے اس سلسلے میں اب تک کوئی پیش قدمی نہیں کی۔ ہندستان کی طرف سے بار بار اقوام متحدہ میں بھی سوالات اٹھائے تاہم پاکستان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ تہور حسین رانا جو کہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے اس کی حوالگی کو لے کر ہندستان پر امید ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ امریکی جیل میں قید رانا کو بہت ہندستان کے حوالے کیا جائے گا۔

Recommended