Categories: بھارت درشن

اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے استعفیٰ دیں : روی شنکر پرساد

پٹنہ ، 21 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی قانون و انصاف اور آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔ پرساد نے اتوار کے روز پٹنہ میں بی جے پی دفتر میں پریس کانفرنس کر ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرم ویر سنگھ کے خط سے پیدا ہوئے تنازعہ پر کہا ہے کہ ریاست کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے یا شرد پواراس مسئلے پر کیا کر رہے ہیں۔ اس بات کو ریاست  کے لوگ  پوچھ رہے ہیں۔

پرساد نے کہا کہ سچن واجے کو بچانے کے لیے پورا مہاراشٹر حکومت لگی ہوئی ہے ۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت مہاراشٹر میں کس طرح سے لوٹ ۔ گھسوٹ میں ملوث ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف کرپشن کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ آپریشن لوٹ ہے۔ رنگداری ایک جرم ہے اور اگر اس معاملے میں شرد پوار کو بریف کیا جارہا ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ شرد جب حکومت میں نہیں ہیں تو انہیں کس وجہ سے بریف کیا جارہا ہے۔ اس لیے ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ شرد پوار نے اپنی سطح پر کیا کارروائی کی ۔

روی شنکر پرساد نے ادھو حکومت پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مہاراشٹر میں چور دروازے سے حکومت بنائی ہے اور لیٹر بم کے اس واقعہ کے بعد یہ صاف ہوگیا ہے کہ ادھو ٹھاکرے حکومت اپنا اخلاقی اختیار کھو چکی ہے۔ اس پورے معاملے پر حکومت جواب دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی  چپ  نہیں رہے گی۔ مہاراشٹر میں سڑک پر اتر کر بی جے پی احتجاج کرے گی اور جو سچ ہے وہ سب کے سامنے آکر رہے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago