Categories: بھارت درشن

جازان میں سعودی آرامکو کے پمپ میں تکنیکی تعطل

جازان میں سعودی آرامکو کے پمپ میں تکنیکی تعطل

ریاض ،03دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ جازان میں پٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کے اسٹیشن پر ایک پمپ میں تکنیکی خرابی کے سبب تعطل آنے کے بعد صوبے میں ایندھن کے متعدد اسٹیشنوں پر بعض پٹرولیم مصنوعات میں قلت سامنے آئی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی شہزادہ عبدالعز یز بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزارت توانائی سعودی آرامکو کمپنی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے کام کر رہی ہے۔

اس کا مقصد جازان صوبے میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب پوری کرنے کو یقینی بنانا ہے۔سعودی آرامکو کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس کی تکنیکی ٹیمیں اس تکنیکی خرابی کی درستی کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تا کہ اس اسٹیشن سے جازان صوبے کی ضرورت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی دوبارہ ممکن بنائی جا سکے۔

ملی اطلاع کے مطابق تیل سپلائی میں تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ، البتہ تیل کمپنی میں تکنیکی خراب اپنے آپ میں ایک بہت مشکل کام ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی یہ مسائل کب تک حل ہوتا ہے

اس تکنیکی خرابی کے بارے میں وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان بن عبد العزیز نے زور دے کر کہا ہے کہ اس سمت میں تمام عملہ بہتر طور پر کام کررہے ہیں، اس تکنیکی خرابی کو جلد ہی ٹھیک کردیا جائے گا۔

تاہم اب دنیا کے لیے تیل کی فراہمی میں مشکلات پیش آئے گی یا نہیں؟ اس سلسلے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے کیوں کہ جو خبر موصول ہو رہی ہے اس میں اس کی کوئی وضاحت نہیں ہے

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago