Urdu News

نتیش کابینہ کا بڑا فیصلہ،پنچایت نمائندوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار

مشاورتی کمیٹی کے ہاتھوں میں ہوگی گاؤں کی سرکار 

پٹنہ ،یکم جون (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں کورونا اور بارش کی وجہ سے پنچایت انتخابات ملتوی ہونے کے بعد منگل کو نتیش حکومت نے پنچایتی راج کو لے کر بڑا فیصلہ کیاہے، کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 15 جون کو ریاست کے تقریبا ڈھائی لاکھ پنچایت نمائندوں کی مدت ختم کردی جائے گی۔ لیکن  گاؤں  کی حکومت چلانے کی ذمہ داری پوری طرح سے حکام کو نہیں سونپی جائے گی، بلکہ بہار کی تاریخ میں پہلی بار ، مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دی جائے گی جو گاؤں کی حکومت چلائیں گی۔

 نتیش کابینہ کی اہم میٹنگ میں 19 تجاویز کو منظور کیا گیا ،منگل کو دوپہر 12 بجے وزیر اعلی نتیش کمار کی سربراہی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں کابینہ نے بیج توسیع اسکیم ، بیج گاؤں اسکیم ، منکیٹ اسکیم اور بیج تقسیم پروگرام کے تحت کسانوں کو سبسیڈی دینے کی منظوری دی۔

 ریاستی چھٹے فنانس کمیشن کے تحت گرام پنچایتوں کو 656 کروڑ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے ،اس کے علاوہ کورونا بیماری سے یتیم بچوں کو ہر ماہ 1500 دینے کی اسکیم شروع کرنے کی منظوری ملی ہے، بہار ویب رول 2021 منظور کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ اب جیل سپرنٹنڈنٹ کے لیے سینٹر اور دیگر ڈویزنل جیلوں میں بیرک بنایا جائے گا اس کے ساتھ ہی 15 جون کو پنچایت نمائندوں کی میعاد ختم ہونے کے بعد پنچایتوں کے کام سے متعلق کابینہ کی جانب سے ایک اور اہم فیصلہ لیا گیا کابینہ کے اس فیصلے پر سب کی نگاہ تھی۔

 بہار میں اپوزیشن اور حتی کہ سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی ،بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رام کرپال یادوسمیت  کئی  قائدین نے ​​پنچایت نمائندوں کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کررہے تھے ،لیکن بہار میں ایسی کوئی تجویز نہ ہونے کی وجہ سے یقین مانا جا رہا ہے کہ سرکاری عہدیداروں کی تقرری ہوسکتی ہے اس کے برعکس کابینہ نے درمیانی طریقہ اختیار کرتے ہوئے مشاورتی کمیٹی کے تشکیل کی منظوری دی ہے اس فیصلے کے تحت گرام پنچایتوں اور گرام کچہریوں میں مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، ایسی صورت میں پنچایتوں اور عدالتوں کے کاموں کی ذمہ داری مشاورتی کمیٹی کو دی جائے گی، مشاورتی کمیٹی کی نوعیت کیا ہوگی؟ اس میں کون ہوگا اس بارے میں علیحدہ ریاستی حکومت احکامات جاری کرے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر گورنر کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

 نتیش حکومت اس کے لئے پنچایتی راج ایکٹ 2006 میں ترمیم کرے گی ، بتایا جارہا ہے کہ ایکٹ کی دفعہ 14 ، 39 ، 66 اور 92 میں ترمیم کرکے عوامی نمائندوں کو بااختیار بنایا جائے گا ،مشاورتی کمیٹی میں عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ کچھ عہدیدار بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

Recommended