Urdu News

برطانوی وزیراعظم یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے

برطانوی وزیراعظم یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے

برطانوی وزیراعظم یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے

The British Prime Minister will be the special guest at the Republic Day celebrations

نئی دہلی ، 16 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اگلے سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ برطانیہ کے سکریٹری خارجہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 27 نومبر کو برطانیہ کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پرگفتگو کی تھی۔

وزیراعظم نے انہیں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت

اس دوران وزیراعظم نے انہیں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی تھی۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے ، برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومیکن راب نے وزیر خارجہ ایس جیشنکر کے ساتھ مشترکہ بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم بورس جانسن نے بحیثیت مہمان خصوصی بھارت کی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر

پریس کانفرنس کے دوران ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے دعوت قبول کرنا بھارت اور برطانیہ تعلقات کے ایک نئے دور کی علامت ہے۔

قابل ذکرہے کہ 27 سال کے وقفے کے بعد ، برطانیہ کے وزیر اعظم یوم جمہوریہ تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس سے قبل 1993 میں جان میجر بھارت کی یوم جمہوریہ  تقریبات میں شریک ہوئے تھے۔

Recommended