کووڈ متاثرہ عام شہریوں کو علاج دینے کے لیے سول انتظامیہ کو ملے گی مدد
سول انتظامیہ کے مطالبے پر سول اسپتالوں میں بھی آکسیجن فراہم کرے گی بحریہ
نئی دہلی ، 29 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
کووڈ۔19 کی دوسری لہر میں طبی سہولیات اور آکسیجن بستروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر مغربی بحریہ کے کمانڈ (ڈبلیو این سی) نے تارکین وطن مزدوروں کے لیے آکسیجن بیڈ والے تین اسپتال شروع کئے ہیں۔ گوا میں آئی این ایچ ایس پتنجلی اور ممبئی میں شروع کیے گئےآئی این ایچ ایس سندھانی سول انتظامیہ کی مدد کریں گے تاکہ کووڈ سے متاثرہ عام شہریوں کو علاج مل سکے۔
بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ممبئی میں نیول کمپلیکس کے اندر تارکین وطن مزدوروں کے لیے بنیادی سہولیات قائم کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے آبائی اضلاع یا شہروں میں جانے پر مجبور نہ ہوں۔ نیول افسران بھی سول انتظامیہ سے مستقل رابطے میں ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو کووڈ سے متعلق کسی بھی حادثاتی امداد کی فراہمی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ممبئی کے آئی این ایچ ایس سندھانی اورآئی این ایچ ایس اشونی میں پر شارٹ نوٹس پربیٹل فیلڈ نرسنگ اسسٹنٹس کی حیثیت سے تربیت یافتہ میڈیکل اور غیر میڈیکل افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔
اسی طرح کاروار میں بحریہ کے حکام نے تقریباً1500 تارکین وطن مزدوروں کے لئے ضروری سامان ، راشن اور بنیادی صحت کی خدمات کے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ آئی این ایچ ایس پتنجلی میں گذشتہ سال بھی کووڈ پازیٹیوعام مریضوں کا علاج کیا گیا تھا۔ یہ مسلح افواج پہلا اسپتال ہے جہاں کووڈکے عام شہریوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کے لئے پہلے ہی تیار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گوا میں نیول ٹیموں نے کووڈ۔19 کی پہلی لہر کے دوران کمیونٹی کچن قائم کئے تھے ، لہذا وہ اس وقت بھی جب ضرورت محسوس کریں گے تو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آئی این ایچ ایس جیون وتی میں عام شہریوں کے لیے آکسیجن بیڈ لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سول انتظامیہ کے مطالبہ پر نیوی نے سول اسپتالوں میں آکسیجن مہیا کرنے کے انتظامات بھی کر رکھے ہیں۔ گجرات کی نیوی نے سول انتظامیہ کو کووڈ سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل اسٹور ، سامانوں کے نقل وحمل ، غریبوں کے لیے کمیونٹی کچن کے قیام اور دیگر ضروری تکنیکی مدد کی پیش کش کی ہے۔