Urdu News

تاریخی ڈانڈی مارچ کی اختتامی تقریب آج

تاریخی ڈانڈی مارچ کی اختتامی تقریب آج

تاریخی ڈانڈی مارچ کی اختتامی تقریب آج

مہاتما گاندھی کے جس تاریخی ڈانڈی مارچ کو پھر سے پیش کئے جانے کے واقعہ کو، وزیراعظم نریندر مودی نے سابرمتی سے روانہ کیا تھا، وہ کل شام ڈانڈی پہنچ گیا ہے۔ اختتامی تقریب آج منعقد کی جائے گی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اس موقع پر موجود رہیں گے۔ ڈانڈی یاترا نے لوگوں کے مابین حب الوطنی کا ماحول پیدا کردیا ہے۔

12مارچ کو وزیراعظم نریندر مودی نے سابرمتی آشرم سے، جس تاریخی ڈانڈی مارچ کو روانہ کیا تھا،وہ کل شام ڈانڈی پہنچ گیا۔ اختتامی تقریب آج ڈانڈی میں تاریخی سالٹ ستیہ گرہ میموریل میں ہوگی۔ ڈانڈی کے ایک آزمودہ کار گاندھیائی اور ٹیچر شری دھیروبھائی پٹیل نے ڈانڈی یاترا کو اس دور کی سب سے کامیاب یاترا بتایا۔

حالاں کہ 388 کلو میٹر طویل ڈانڈی یاترا 25 دن بعد ختم ہوگئی ہے‘ لیکن یہ آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے دوران نوجوانوں کو مسلسل تحریک دیتی رہے گی۔

Recommended