کانگریس نے اتحادی پارٹیوں کے ایم ایل اے امیدواروں کو آسام سے جے پور منتقل کردیا
جے پور ، 10 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل خرید و فروخت سے بچانے کے لیے کانگریس نے آسام میں اتحادی پارٹی آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ(اے آئی یو ڈی ایف ) کے امیدواروں کو جے پور شفٹ کیا ہے ۔ جمعہ کو اے آئی یو ڈی ایف کے تمام امیدوار فلائٹ سے جے پور پہنچے ۔ اس کے بعد انہیں کسی ہوٹل میں شفٹ کر دیا گیا ۔
ائیرپورٹ پر ان امیدواروں کو چیف مہیش جری اور ایم ایل اے رفیق خان نے استقبال کیا۔ معلومات کے مطابق ، تمام امیدوار 2 مئی تک جے پور میں رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے چیف وہپ مہیش جوشی کو پوری ذمہ داری سونپی ہے۔ آنے والے دنوں میں ، کانگریس انتخابی نتائج سے قبل اپنے امیدواروں کو بھی شفٹ کرسکتی ہے۔ امکان ہے اس کے ساتھ ہی انتخابی نتائج سے قبل کیرالہ کے ایم ایل اے امیدواروں کو بھی شفٹ کیا جاسکتا ہے۔
تاہم ، اس سارے عمل کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا ہے۔ انڈیگو طیارے کے ذریعے تقریبا 22 افراد جے پور پہنچے ہیں۔ اس میں کچھ سابق ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔ اے آئی یو ڈی ایف نے آسام انتخابات میں کانگریس کے اتحادی کے طور پر 20 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے۔