Urdu News

دہلی کے ایمس میں آگ پر قابو پالیا گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں

دہلی کے ایمس میں آگ پر قابو پالیا گیا

دہلی کے ایمس میں آگ پر قابو پالیا گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں

نئی دہلی ، 17 جون (انڈیا نیرٹیو)

بدھ کی رات دارالحکومت دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے کنورجنس بلاک میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی 22 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ایمس کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ آگ ایمس کی نویں منزل پر شروع ہوئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سب محفوظ ہیں۔

آگ اسپتال کے کنورجنس بلاک میں لگی۔ یہاں مختلف لیبارٹریوں اور جانچ کا سیکشن ہے۔ خبر کے مطابق محکمہ فائر فائر کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسے رات 10.32 بجے اسپتال سے اطلاع ملی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ آگ فرج میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے شروع ہوئی تھی۔

مقامی لوگوں کے مطابق ، آگ کے شعلے بہت تیزی سے پھیل رہی تھے ، لیکن آگ بجھانے والے عملہ نے کافی کوشش کے بعد اسے قابو میں کرلیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

Recommended